روسی وزیراعظم دمتری مد ویدیف نے استعفیٰ دیدیا

صدر ولادی میر پیوٹن نے روسی وزیراعظم کا استعفیٰ قبول کرنے کے بعد حکومت بھی تحلیل کر دی، جلد انتخابات کے انعقاد کا امکان

Ahmad Tariq احمد طارق بدھ 15 جنوری 2020 19:38

روسی وزیراعظم دمتری مد ویدیف نے استعفیٰ دیدیا
ماسکو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 جنوری 2019ء) روسی وزیراعظم دمتری مد ویدیف نے استعفیٰ دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق دمتری مید ویف نے استعفیٰ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو بھجوا دیا۔ روسی صدر نے وزیراعظم کا استعفیٰ قبول کرتے ہوئے انہیں عبوری وزیراعظم کی حیثیت سے کام کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ روسی صدر نے کابینہ کو بھی عبوری حیثیت سے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ روس میں نئے انتخابات کیلئے جلد اعلان کیا جائے گا۔ دوسری جانب غیر ملکی نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی وزیراعظم نے استعفیٰ صدر پیوٹن کے بیان کی وجہ سے دیا، جنہوں نے بیان دیا تھا کہ روسی وزیراعظم اور ان کی ٹیم اچھی کارکردگی دینے میں ناکام ہوگئی ہے۔ اب روسی صدر نے وزیراعظم دمتری مد ویدیف اور کابینہ کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے حکومت ختم کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم موجودہ وزراء روس کی عبوری حکومت کی حیثیت سے کام جاری رکھیں گے۔ بعد ازاں اعلان کیا جائے گا کہ روس میں نئے انتخابات کا انعقاد کب ہوگا۔ یہاں واضح رہے کہ روسی صدر ولادی میر پوٹن گزشتہ 20 برسوں سے اقتدار پر براجمان ہیں۔