علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2020ء میںداخلوں کے خواہشمند امیدواروں کے لئے تحصیل سطح پر پراسپکٹس سیل پوائنٹس قائم کردیئے

جمعہ 17 جنوری 2020 13:09

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2020ء میںداخلوں کے خواہشمند ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2020ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2020ء میںداخلوں کے خواہشمند امیدواروں کو گھرکی دہلیز پر سہولت فراہم کرنے کے لئے ملک بھر میں تحصیل سطح پر پراسپکٹس سیل پوائنٹس قائم کردیئے ہیں۔ یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق پیش کردہ تمام پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپیکٹس اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس ،ْ علاقائی کیمپسسز/ رابطہ دفاتر اور ملک بھر میں قائم کردہ سیل پوائنٹس سے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

پراسپکٹس سیل پوائنٹس ہفتہ اور اتوار کے روز بھی صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے۔ تمام تعلیمی پروگرامز کے پراسپیکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ http;//online.aiou.edu.pk پر بھی موجود ہیں۔

(جاری ہے)

امیدوار مجوزہ طریقہ کار کے مطابق داخلہ فارم آن لائن مکمل کرکے ارسال کرسکتے ہیں۔میٹرک ،ْ ایف اے اور سرٹیفیکیٹ کورسسز کے داخلوں کی آخری تاریخ 21 فروری جبکہ میرٹ بیسڈ پروگرامز کے داخلوں کی آخری تاریخ14 فروری مقرر کی گئی ہے۔

میرٹ بیسڈ پروگرامز میں داخلوں کے خواہشمند افراد کو اہلیت ،ْ تعلیمی طریقہ کار ،ْ آن لائن داخلے کا طریقہ کار اور دیگر تفصیلات کے لئے متعلقہ پراسپکٹس سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔داخلوںکے خواہشمند افراد کی معاونت و رہنمائی کے لئے ملک بھر میں یونیورسٹی کے تمام علاقائی دفاتر میں "سٹوڈنٹ سپورٹ ڈسک" بھی قائم کئے گئے ہیں ،ْ جہاں پرداخلوں کے امیدواروں کو کمپیوٹرز اور انٹرنیٹ کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔دوسرے مرحلے میں پیش کئے جانے والے تعلیمی پروگرامز میں ایم ای/ایم ایس سی ،ْ ٹیچر ٹریننگ پروگرامز ،ْ بی اے اور بی ایس شامل ہوںگے۔ ان پروگرامز کے داخلے 2 مارچ سے شروع ہوںگے۔