بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان فیصلہ کن ون ڈے (کل) کھیلا جائے گا

ہفتہ جنوری 19:00

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان فیصلہ کن ون ڈے (کل) کھیلا جائے گا
بنگلور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2020ء) بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل (کل) اتوار کو بنگلور میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

(جاری ہے)

ممبئی میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں مہمان ٹیم آسٹریلیا نے 10 وکٹوں سے فتح سمیٹی، دوسرے ون ڈے میں بھارت نے شاندار کم بیک کیا اور 36 رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیریز برابر کر دی، فیصلہ کن ون ڈے میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :