وزیراعظم پاکستان 5فروری کو یکجہتی کیلئے آزاد کشمیر آئیں گے ،بیرسٹرسلطان
عمران خان نے اقوام متحدہ میں بھیمسلم امہ کے جزبات کی ترجمانی کی،30 دن قبل سلامتی کونسل کا اجلاس بھی حکومت پاکستان کی کاوشوں کا ثبوت ہے، صدر پی ٹی آئی کشمیر
ہفتہ 18 جنوری 2020 23:33
(جاری ہے)
پریس کانفرنس سے بعد آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر سلطان محمود نے گورنر ہاوس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کی۔
ملاقات میں رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی، رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر، طاہر شاہ، سردار مقصود اور دیگر بھی موجود تھے۔ گورنر سندھ سے ملاقات کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ عالمی دنیا مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کو حل کروائے،عمران خان کی بدولت آج مسئلہ کشمیر دنیابھر میں موضوع گفتگو ہے۔گزشتہ روز وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات ہوئی تھی، پوری دنیا میں موجود پاکستانی 5 فروری کو مقبوضہ کشمیر سے اظہار یکجہتی کرینگے۔ تمام سیاسی جماعتیں اختلافات کو بھلا کر 5 فروری کو بھر پور طریقے سے اظہار یکجہتی کریں۔بھارت کا مکروہ چہرہ اب عالمی دنیا کے سامنے آگیا ہے۔ پوری دنیا سے درخواست یے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم پر آواز اٹھائیں اور 5 فروری کو اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں۔ اس موقع پر گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کا کہ ہمارے دل کشمیر ی بھائیوں کے ساتھ ڈھڑکتے ہیں، 5 فروری کو سندھ بھر میں یوم یکجہتی کشمیر ریلیاں منعقد کی جائیں گی۔ہر فورم پر کشمیریوں کے حقوق کی آواز بلند کریں گے۔10 لاکھ بھارتی افواج،مسلسل کرفیو اور لاک ڈاون بھی کشمیر ی عوام کے جذبہ آزادی کو نہیں دبا سکے۔قبوضہ کشمیر کی جاری صورتحال، صوبہ کی ترقی میں کشمیریوں کے کردار سمیت اہمیت کے حامل دیگر امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر سندھ نے ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت اور شہریت کے متنازعہ قانون کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جبر و استبداد کی پالیسی ناکام ہو چکی۔کشمیری بھائیوں کی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔صوبہ میں بسنے والے کشمیری معاشی، سماجی اور معاشرتی ترقی میں بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔#مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.