ایم کیو ایم پاکستان سے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے، جلد خوش خبری مل جائے گی، وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک
ہفتہ 18 جنوری 2020 23:51
(جاری ہے)
پرویز خٹک نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہمارے یہاں آنے کو یہ قبول کریں گے اور ہم ان کو واپس آنے کی دعوت بھی دیں گے اور اس کا فیصلہ یہ خود کریں گے کیونکہ کچھ مسائل ہیں جن کو زیر بحث لانا ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ ایسا کوئی بڑا مسئلہ رہا نہیں ہے، چھوٹی چھوٹی باتیں بھی حل ہوجائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ میں سارے ملک کو یاد دہانی کرانا چاہتاہوں کہ سارے اتحادیوں سے ہم بات کرچکے ہیں، کوئی بھی ہمیں چھوڑ کر نہیں جارہا ہے، ہم اکٹھے رہیں اور 5 سال اکٹھے گزاریں گے۔ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی کی حکومت بنی تھی تو غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا تھا اور پچھلے دنوں جب پریس کانفرنس کی تو ہم نے اس وعدے کا اعادہ کیا تھا اور تمام مسائل سے ان کو آگاہ بھی کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ جو مسائل جو سندھ کے شہری علاقوں اور کراچی سے وابستہ ہیں اور ان مسائل سے بھی آگاہ کیا تھا جن کی پورے پاکستان کو ضرورت ہے، ہم نے نقطہ نظر حکومت میں شامل ہونے سے پہلے پی ٹی آئی کے سامنے رکھا تھا۔پی ٹی آئی کے وعدوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان گفتگو ہوئی اور کچھ نکات میں اتفاق ہوا، کچھ کی زبان میں تھوڑی تبدیلی کی، وہ ہمارے مطالبے بن گئے اور پی ٹی آئی نے ان سے اتفاق کیا تو وہ وعدے بن گئے۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج ہم سب اور پی ٹی آئی بھی گواہ ہے جس کے اندر کوئی شخصی یا جماعتی مفاد نہیں ہے، ہم پریشان اس لیے تھے کہ گزشتہ 11 سال میں سندھ کے شہری علاقوں کے ساتھ معاشی دہشت گردی اور اٹھارویں ترمیم کے نتیجے قوم کو جو نقصان دیا گیا، جس ترمیم سے اختیارات میں اضافہ ہونا تھا لیکن کمی ہوئی اور سندھ نزاع کی حالت میں ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے معاملات فوری نوعیت کے ہیں، کم از کم وہ علاقے اور شہر جو اپنی ذمہ داری پوری کرہے ہیں جن کے تاجر، دکاندار، صنعت کار اپنی ذمہ داری پوری کررہے ہیں اور ٹیکس دے رہے ہیں، پاکستان کو چلانے کے لیے 65 فیصد سے زائد ٹیکس دے رہے ہیں ان کے لیے کہیں سے امداد اور بھیک مانگنی نہیں پڑے گی اور میرے خیال میں ہم سب کو اس کا جواب دینا پڑے گا۔ایم کیو ایم کے سربراہ نے کہا کہ آج بھی بہت حوصلہ افزا اور تیزی سے جو بات چیت ہوئی ہے اس میں قدم آگے بڑھے ہیں، ناراضی کے معاملات نہیں ہیں لیکن ہم نے کہا ہے جو چیزیں آج بھی طے ہوئی ہیں جلد سندھ کے شہری علاقوں کے عوام کو تسلی اور اطمینان اور فوری ریلیف دینے کے لیے بہت ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آنے والے چند مہینوں، چند ہفتوں یا دنوں میں بھی اس حوالے سے واضح پیش رفت آپ سب کو نظر آئے گی۔قبل ازیں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کا وفد ناراض اتحادی جماعت ایم کیو ایم کو منانے کے لیے ایک ہفتے میں دوسری مرتبہ بہادرآباد مرکز پہنچ گیا ہے جہاں دونوں جماعتوں کے درمیان مذاکرات ہوئے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.