sملاکنڈ انڈر 21انٹر تحصیل میل گیمز کے ٹرائلز آج شروع ہونگے

اتوار 19 جنوری 2020 19:20

ھ*بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2020ء) ملاکنڈ انڈر 21انٹر تحصیل میل گیمز کے ٹرائلز آج (پیر )سے شروع ہو رہے ہیں تحصیل تھانہ بائزئی کے ٹرائل حنیف خان میموریل سپورٹس کمپلیکس تھا نہ میںآج جبکہ کل21جنوری کو تحصیل بٹ خیلہ کے کھلاڑیوںٹرائیل ظفر پارک اور22 جنوری کو تحصیل درگئی کے ٹرائل سخاکو ٹ سپورٹس سٹیڈیم میں ہونگے فٹ بال والی بال بیڈ منٹن ایتھلیٹکس کبڈی اور رسہ کشی کے ان چھ کھیلوں کے کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے تحصیل کی سطح پر تین تین ممبران پر مشتمل ٹرائل سلیکشن کمیٹیاں قائم کر دی گئیں ہیں

متعلقہ عنوان :