عوام نے تبدیلی کی حقیقت دیکھ لی ،نئے پاکستان کا آغاز50لاکھ گھروں سے شروع ہو کر قبر میں سکون پرختم ہوگیا ،چودھری رفعت جاوید

قوم کو نہ گبھرانے کا مشورہ دینے والوں نے 15 ماہ میں ملک میں روٹی،روزگار،کاروبارا ور معیشت کو بند کردیا ہے،مسلم لیگی رہنما و ڈپٹی میئر اسلام آباد

پیر 20 جنوری 2020 21:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2020ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کے رہنماو ڈپٹی میئر اسلا م آباد چودھری رفعت جاویدنے کہاہے کہ تحریک انصاف کے دور میں ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کا سونامی آیا،عوام نے تبدیلی کی حقیقت دیکھ لی ،نئے پاکستان کا آغاز50لاکھ گھروں سے شروع ہو کر قبر میں سکون پرختم ہوگیا ،جب کچھ نہ کرپائے تو ایک تصویر پر سیاست شروع کردی،پاکستان مسلم لیگ(ن) کے دور میں ہمیشہ ترقی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم اور دیگرکولیشن جماعتوں اور پی ٹی آئی کا غیر فطری اتحاد اب زیادہ دیر چلتانظر نہیں آر ہاکیونکہ پی ٹی آئی حکومت عوامی فلاح وبہبود اور عوامی مسائل کے حل کی سیاست کے بجائے انتقامی سیاست کی انتہائی حدود تک پہنچ چکی ہے،حکومتی اتحادی تبدیلی سرکار کے تاریخ مستقبل سے مایوس ہوکر علیحدگی اختیار کرنے کیلئے بے چین ہیں، جمہوری قوتیں اس وقت اصولی اور جمہوری سیاست کی بناپرپاکستان مسلم لیگ(ن) کے طرز عمل کو پسند کررہی ہے، پی ٹی آئی کے وزراء اپنی حکومت گرانے پر خود تلے ہوئے ہیں،فیصل وائوڈا نے جس طرح پاکستان کی افواج کو بدنام کرنے کی اوچھی حرکت کی ہے اس پر کاروائی عمل میں لائی جانی چاہئیے،پاکستان کو پہلے ہی پی ٹی آئی حکومت مختلف فورم پر بدنام کرنے کی گھنائونی سازشیں کرچکی ہے،تبدیلی سرکارکے وزراء کی زبانوں کو لگام ڈالنی چاہئے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنما چودھری رفعت جاوید نے کہاکہ تبدیلی سرکار کی کوئی معاشی پالیسی نہیں، مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کی کمرتوڑ کررکھ دی ہے،دھاندلی زدہ حکومت کی نااہلی اورنالائقی سامنے آچکی ہے،حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے طفل تسلیاں دے رہی ہے، نااہل اور نالائق حکومت سے ان کے اتحادی بھی نالاں ہیں جلد سلیکٹڈ حکومت بے سہاراہونے والی /ہے۔

انہوں نے کہاکہ معاشی ٹیم نے نہیں بلکہ پوری حکومت ڈیڑھ سال میں نااہلی کے جھنڈے گاڑ چکی ہے،عمران نیازی حکومت کا کام صرف سیاسی مخالفین کیخلاف انتقامی کارروائیاں کرنا ہی رہ گیاہے۔ چودھری رفعت جاویدنے کہاکہ حکومت بنانانہیں چلانااہم مرحلہ ہے،حکمران جب عوام سے فا نہ کریں تو کرسی بھی وفا نہیں کرتی، حکومت تمام محاذ پر ناکام ہوچکی ہے،مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں ، نااہل،نالائق اور سلیکٹڈحکمرانوں کی 14ماہ کی نااہلی اور اورناقص کارکردگی کے باعث ملک کے حالات خراب ہوئے ہیں، الیکشن میںبڑے بڑے دعوے کرنے والوں نے اپنی معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں ملکی معیشت کا پہیہ بھی روک دیاہے،روزگارختم ہوگیا ہے اور مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے،نئے پاکستان میں عوام کا جینا محال ہوگیا ہے،18ہ ماہ کے دوران عمران نیازی سرکار نے کوئی ایسا کام نہیں کیا جسے سراہاجاسکے۔