تاندلیانوالہ: مسافر بس حادثہ،5مسافر جاں بحق 37افراد زخمی ہسپتال منتقل

منگل 21 جنوری 2020 21:22

تاندلیانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2020ء) تاندلیانوالہ کے علاقہ دریائے راوی کے مقام پر شیرازہ پتن کے قریب تیز رفتار مسافر بس بے قابو ہو کر ٹریکٹر ٹرالی میں ٹکرا کر گہری میں الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 5مسافر جاں بحق جبکہ 37شدید زخمی ہو گئے۔مسافر بس فیصل آباد سے ساہیوال جا رہی تھی کہ تاندلیانوالہ کے علاقہ شیرازہ پتن کے قریب تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر سامنے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی اور قلابازیاں کھاتی ہوئی 20فٹ گہری کھائی میں الٹ گئی۔

(جاری ہے)

بس الٹنے سے بس میں موجود 5مسافر موقع پر جاں بحق جبکہ 37مسافر شدید زخمی ہو گئے۔جاں بحق افراد میں مرد اور خواتین جبکہ زخمی افراد میں بچے، خواتین اور مرد شامل ہیں۔واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکو 1122کی امدای ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں جہاں فوری امدادی کاروائیاں شروع کر دیں اور زخمیوں کو بس کاٹ کر نکالا جبکہ علاقہ مکینوں نے بھی امدادی کاموں میں ریسکیو ٹیموں کا ساتھ دیا۔ جبکہ مقامی انتطامیہ کے افسران نے امدادی کاموں کا خود جائز لیا۔جاں بحق اور زخمی افرادکو ریسکیو نے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا۔