
ملک بھر میں جہاں جہاں صوبوں کے قیام کیلئے آواز بلند ہو ہم انکا ساتھ دیں گے، چیئرمین صوبہ ہزارہ تحریک
ہزارہ صوبہ کے قیام کیلئے کے پی کے اسمبلی سے قرارداد پاس ہو چکی ،قومی اسمبلی میں بھی بل پیش کر دیاگیا ہے، سردارمحمدیوسف
منگل 21 جنوری 2020 23:19
(جاری ہے)
اس موقع پر کے پی سی کے نائب صدر سعید سربازی،خازن راجہ کامران،سینئرصحافی اور سابق سیکریٹڑی کراچی پریس کلب مقصود یوسفی سمیت مولانا خورشیدہزاروی،ماسٹر منیر، صوبہ ہزارہ تحریک کے مرکزی کو آرڈی نیٹر پروفیسر حافظ سجاد قمر، سابق ایم پی اے میاں ضیاء الرحمن، سید ریاض علی شاہ، سردار نذیر احمد، قاری محبوب الرحمن ،لیاقت قصانہ،ندیم وارثی بھی موجود تھے۔
سردار محمد یوسف نے صدر اور سیکرٹری کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔اور کیک کاٹا۔سردار محمدیوسف نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ موجودہ حکومت کی یہی پالیسی دکھائی دیتی ہے کہ لوگ فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے نہ جاسکیں،ہم اپنے دور میں ساڑھے تین لاکھ روپے کے حج پیکج کو ڈھائی لاکھ روپے پر لے کر آئے،غریب محنت مزدوری کرکے اور پیسہ پیسہ بچا کر حج کی سعادت کیلئے جاتاہے،حکومت پر تو فرض ہے کہ وہ حج کی ادائیگی کیلئے آسانیاں پیدا کرے،سہولیات دی جائیں اور سستا پیکج دے ،جب حکومت نی5لاکھ40ہزار کا پیکج کیا تھا توہم نے پیکش کی تھی کہ یہ ذمہ داری حکومت ہمیں دے تو ہم ساڑھے تین لاکھ روپے میں اس پیکج کو قابل عمل بنا کردکھائیں گے،حکومت نے غریب آدمی کے منہ سے نوالہ تک چھین لیا گیا ہے،حکومت کہتی ہے کہ صاحب استطاعت پر حج فرض ہے لیکن انتظام کو آسان بنانا اور آسانیاں پیدا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،میں چیلنج کرتا ہوں کہ ہم اب بھی حج سستا کر سکتے ہیں۔سردار یوسف نے کہا کہ ہزارہ صوبہ سمیت انتظامی سطح پر نئے صوبے وقت کی ضرورت ہے۔عوام مسائل کی چکی میں پس رہے ہیں۔ان کو مسائل کے گرادب سے نکالا جائے،صوبہ ہزار کی جدوجہد عوامی،قانونی اور عوامی سطح پر جاری ہے،حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہزارہ صوبے کے بل منظور کروائے کیونکہ وزیر اعظم عمران خان نے خود الیکشن سے پہلے نئے صوبے بنانے کا اعلان کیا تھا۔سردار محمد یوسف نے کہا کہ ہزارہ صوبے کی تحریک سے نئے صوبوں کی تحریکیں نہ صرف شروع ہوئی ہیں۔ بلکہ ان کو حوصلہ ملا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ہزارہ صوبہ ایک کروڑ عوام کا آئینی اور قانونی حق ہے اور اس کے لیے ہم ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہم ہزارہ صوبے کو دوبارہ عوامی سطح پر بھی لے آئے ہیں۔اور پورے ہزارہ کی سطح پر بڑے پیمانے پر رابطہ عوام مہم چلائیں گے۔اور کوہستان سے جھاری کس تک جائیں گے۔اور 12 اپریل کو اسلام آباد میں شہداء ہزارہ کانفرنس منعقد کریں گے۔انھوں نے کہا کہ ہم خرابی نہیں چاہتے لیکن اگر ہمارا مطالبہ پورا نہ کیا گیا تو ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔انھوں نے کہا کراچی سے ہم نے تحریک کا دوبارہ آغاز کر دیا ہے اور اب ہم پارلیمنٹ کے اندر اور باہر جدوجہد جاری رکھیں گے۔سردار یوسف نے کہا کہ صحافت ملک کا چوتھا ستون ہے۔اورصحافی ملکی معاملات اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔بامقصد صحافت وقت کی ضرورت ہے۔مزید اہم خبریں
-
غزہ میں پناہ گزینوں کی خیمہ بستیوں پر اسرائیلی حملے تشویشناک، یو این ادارہ
-
لبنان: جنگ زدہ لوگوں کو بڑے پیمانے پر فوری مدد درکار، یو این
-
شام میں متشدد کارروائیاں اور اسرائیلی حملے ناقابل قبول، جیئر پیڈرسن
-
لیبیا میں سیاسی عمل کے لیے نقصان دہ اقدامات سے اجتناب پر اصرار
-
بھارت کی جانب سے حملے کا خدشہ، خیبرپختونخواہ کے تمام اضلاع میں سائرن سسٹم نصب
-
وزیر اعظم نے بھارت کے بڑھتے ہوئے اشتعال انگیز رویے کو انتہائی مایوس کن اور تشویشناک قرار دے دیا
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی سیکریٹری جنرل ایگزیکٹو کونسل دبئی سے ملاقات،
-
وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان
-
وفاقی حکومت کا موجودہ سکیورٹی صورتحال میں بڑا فیصلہ
-
وزیر اعظم سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا ٹیلی فونک رابطہ
-
آل پارٹیز کانفرنس بلائیں ، عمران خان کو بھی اس میں مدعو کریں
-
امدادی کٹوتیوں سے لاکھوں ہلاکتیں واقع ہونے کا خدشہ، ٹام فلیچر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.