قصور۔ ڈپٹی کمشنر قصور کا آٹے کی دستیابی اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لینے کیلئے تحصیل پتوکی کادورہ
بدھ 22 جنوری 2020 19:51
(جاری ہے)
ڈپٹی کمشنر قصور نے کلین اینڈ گرین پروگرام کے حوالے سے سٹی پتوکی اور مین ملتان روڈ پر صفائی ستھرائی کا بھی جائزہ لیا اور اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کو ہدایت کی کہ ملتان روڈ پر گرین بیلٹ کو پھولدار پودوں کے ساتھ مزید خوبصورت بنایا جائے اور صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات یقینی بنائے جائیں ۔
انہوں نے پتوکی میں زیر تعمیر پارک کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر جاری کام کے معیار کو چیک کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ پتوکی پارک کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے اور اعلی معیار کے میٹریل کے استعمال کو یقینی بنایا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر محمد اظہر حیات نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں آٹا وافر مقدار میں موجود ہے اور کسی قسم کی قلت نہ ہے ۔ فلو ملوں کے باہر آٹے کی فیئر پرائس شاپس قائم کر دی گئی ہے اور دوکانوں پر بھی آٹے کا وافر سٹاک موجود ہے شہری ضلع بھر سے بآسانی آٹے کی خریداری کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں وزیر اعظم کلین اینڈ گرین پروگرام کو کامیابی کیساتھ پایہ تکمیل تک پہنچایا جا رہا ہے اورصفائی کو یقینی بنانے کیلئے ٹیمیں روزانہ کی بنیادوں پر کام کر رہی ہیں اور ان کی سخت مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے ۔ اس کے علاوہ ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے کیلئے شجرکاری بھی جاری ہے جس کے تحت مختلف محکمہ جات اپنی اپنی سطح پر پودے بھی لگا رہے ہیں تا کہ ضلع کو خوبصورت اور سر سبز بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کلین اینڈ گرین مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے ارد گرد گندگی نہ پھیلنے دیں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ملتان،موٹروے ایم۔ 5 پرآئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.