اوپن یونیورسٹی نے سمسٹربہار 2019ء کے 7 ایم ایس سی پروگرامز کے نتائج کا اعلان کردیا

جمعرات 23 جنوری 2020 12:47

اوپن یونیورسٹی نے سمسٹربہار 2019ء کے 7 ایم ایس سی پروگرامز کے نتائج کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹربہار 2019ء کے 7 ایم ایس سی پروگرامز کے نتائج کا اعلان کردیا۔ یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات ،ْ ڈاکٹر ملک توقیر احمد خان کے مطابق ایم ایس سی کے پروگراموں میں فزکس،کیمسٹری، ریاضی، شماریات، انوائرمنٹل سائنس مائیکرو بیالوجی اور باٹنی کے طلباء و طالبات کے رزلٹ کارڈز دیئے گئے پتوں پر بذریعہ رجسٹری ڈاک ارسال کرنے کے علاوہ نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی فراہم کردئیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی ہدایات کی روشنی میں پوسٹ گریجویٹ سطح کے باقی تعلیمی پروگرامز کے نتائج مرتب کرنے کا کام تیز کردیا گیا ہے اور امید ہے کہ فروری کے دوسرے ہفتے تک تمام پروگرامز کے نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیںسمسٹر بہار 2020ء کے داخلے جاری ہیں، میٹرک، ایف اے، چھ ماہ دورانیہ کے سرٹیفیکیٹ اور اوپن ٹیک کورسسز میں داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 21 فروری جبکہ پی ایچ ڈی،ایم ایس /ایم فل،ایم ایس سی اور بی ایس)فیس ٹو فیس(پروگرامز میں داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 14فروری مقرر کی گئی ہے۔

دوسرے مرحلے میں پیش کئے جانے والے تعلیمی پروگرامز جن میں بی اے، بی ایس (اولڈ اینڈ بلینڈڈ موڈ)، ایم ای/ایم ایس سی، ٹیچر ٹریننگ پروگرامز شامل ہوں گے ،کے داخلے 2 مارچ سے شروع ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :