حکومت کا 25 جنوری سے کشمیرایشوزاجاگر کرنے کیلئے آگاہی مہم کا اعلان
25 جنوری تا 4 فروری تک آگاہی مہم چلائی جائے گی، 5 فروری کو آزاد کشمیر میں انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی، چاروں صوبائی وزراء اعلیٰ صوبوں میں ریلیوں کی قیادت کریں گے، وزیراعظم میر پور میں جلسے سے خطاب کریں گے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 23 جنوری 2020 18:57
(جاری ہے)
27 جنوری کوثقافتی کانفرنس ہوگی۔28 جنوری کو تصاویر کی نمائش ہوگی، کشمیری مجاہدین ، متاثرین کی تصاویر لگاکر ایشوز کو اجاگر کریں گے۔
31 جنوری کو قیادت کشمیر کے ایشوز پر پریس کانفرنس کرے گی۔3فروری کویوتھ کا کنونشن سنٹر میں ایک سیمینار ہوگا، 4 فروری کو ایوان صدر میں کشمیرڈے کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، تقریب سے صدرمملکت بھی خطاب کریں گے۔اسی طرح 5فروری کو آزاد کشمیر میں انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی، کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی منعقد کیا جائے گی، چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ سے درخواست کریں گے کہ وہ اپنے صوبائی دارلحکومت میں کشمیرریلی کی قیادت خود کریں۔اسی روز وزیراعظم عمرا ن خان میرپور میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔کشمیر ایشوز کو اجاگر کرنے کیلئے سلوگن ڈیزائن کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کاہ کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے عالمی برادری کومسلسل آگاہ کر رہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال بگڑچکی ہے۔ سلامتی کونسل میں سیزفائر کی خلاف ورزی اور لاک ڈاؤن دیگر مسائل پربات چیت کی گئی۔ یو این سیکریٹری جنرل کو تفصیل سے بھارت کی سیزفائرخلاف ورزیوں سے آگاہ کیاوزیراعظم کی ڈیووس میں امریکی صدرسے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں سرفہرست کشمیرکے مسئلے کواٹھایا گیا۔ عمران خان نے امریکی صدرکو مسئلہ کشمیرکی نوعیت اورپیچیدگی کا بتایا۔
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.