فیصل آباد :ڈکیتی، چوری و راہزنی کی 90سے زئد وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

جمعرات 23 جنوری 2020 19:39

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2020ء) ڈکیتی، چوری و راہزنی کی 90سے زئد وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان، ڈاکوئوں کا گروہ 3 گھروں سے 70 تولے سونا و بھاری مالیت کی نقدی بھی لوٹ کر فرار، اسلحہ کے زور پر دیگر کئی گھروں اور سر راہ نہتے لوگوں سے بھی بھاری مال و زر لوٹ لیا گیا۔ چوروں کے گروہوں نے بھی ات مچائے رکھی درجنوں گاڑیاں، مویشی، طلائی زیورات و قیمتی اشیاء بھی چر الی گئیں۔

پولیس لوٹ مار کرنے والے گروہوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ آن لائن کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ صدر بازار میں موٹر سائیکل نمبری ایف ڈی کے 264 پر سوار مسلح افراد نے عابد سے ساڑھے 3 لاکھ کی نقدی لوٹ لی۔ تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ سرفراز کالونی گلی نمبر 9 راجے والا میں فیڈ کمپنی کے ملازم محمد سفیان سلیم کے گھر میں داخل ہونے والے 3 رکنی ڈاکوئوں نے اہل خانہ کو کمرے میں بند کر کے 33 لاکھ مالیت کا 42 تولے سونا اور 2 لاکھ کی نقدی لوٹ لی۔

(جاری ہے)

تھانہ مدینہ ٹائون کے علاقہ میں شیخ محمد قاسم ساکن ارائیں سٹریٹ مکان نمبر 41 مدینہ ٹائون کے گھر میں گھسنے والے 4 رکنی ڈاکوئوں نے کمروں کی تلاشی کے دوران 22 تولے سونا، ساڑھے 8 لاکھ کی نقدی لوٹ کر رفوچکر ہو گئے۔ غلام محمد آباد کے علاقہ غازی چوک میں حاجی عبدالرزاق کے گھر میں بھی مسلح گروہ نے 5تولے سونا، پونے 2 لاکھ کی نقدی اور ایک لاکھ 10 ہزار کے پرائز بانڈز بھی لوٹ لئے۔

تھانہ فیڈمک کے علاقہ 142 ر۔ب میں عثمان کے آفس سے کار سوار مسلح افراد 4 لاکھ مالیت کی نقدی، لیپ ٹاپ وغیرہ چھین کر لے گئے۔ تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ 120 ج ب میں خلیل احمد کی دکان سے مسلح افراد نے 3 لاکھ کے قریب نقدی چھین لی۔ لنڈیانوالہ میں 146 گ ب سے سلیم سے موٹر سائیکل چھین لیا گیا۔ مکوآنہ میں دن دیہاڑے حفیظ الرحمن سے ڈاکوئوں نے 3 لاکھ 25 ہزار روپے لوٹ لئے۔

تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ مکوآنہ میں سرشام دوسری واردات کے دوران مسلح گروہ نے منیر احمد سے پونے 3 لاکھ کی نقدی بھی لوٹ لی۔ مکوآنہ میں تیسری واردات کے دوران سلیمان کی دوکان کے تالے توڑ کر بھاری مالیت کا سامان چرا لیا گیا۔ تھانہ صدر کے علاقہ مچھلی فارم پر واقع ادریس کے میڈیکل سٹور سے اسلحہ کے زور پر 62 ہزار کی نقدی لوٹ لی گئی۔ لوٹ مار کی دیگر وارداتوں میں رابری کی وارداتوں میں تاندلیانوالہ میں عبدالرحمان، فیکٹری ایریا کے علاقہ پر ان سنٹرل جیل میں عمران، مدینہ انڈسٹریل سٹیٹ کے قریب شہباز، ملت ٹائون کے علاقہ میں ارشد، فیکٹری ایریا کے علاقہ میں شاہد، کینال روڈ میں کامران، چوکی طارق آباد کے قریب شہریار، ترکھانی میں 136 چک سے شہزاد، اعظم آباد گلی نمبر 10 میں فاروق اور صدر سمندری کے علاقہ میں سے پونے 3 لاکھ کی نقدی چھین لی گئی۔

پیپلز کالونی کے علاقہ میں خضریٰ مسجد کے قریب حسنین، گڑھ فتح شاہ میں علی حمزہ، اکبر چوک میں زبیر، رحمانی سکول کے قریب عابد، ساہیانوالہ میں نسرین ناصر، نشاط آباد کے علاقہ میں زاہد، کچہری بازار میں فیصل، جی سی یونیورسٹی کے قریب اسامہ، رضا آباد میں خلیل، نثار اکبر روڈ رضا آباد میں اکرم کو بھی ڈاکوئوں نے لوٹ لیا۔ سیف آباد گلی نمبر 6 میں ذیشان اور گلبرگ فرید کالونی گلی نمبر 4 میں عاصم، جلہ موڑ میں عمران، صدر کے علاقہ ٹول ٹیکس میں عمیر کی موٹر سائیکلیں چھین لی گئیں۔

107 ر۔ب میں ہارون، 415 گ ب میں عامر نیازی، ستیانہ روڈ توحید مسجد کے قریب اکبر کے مویشی چور لے اڑے۔ جھمرہ کے علاقہ 106 ر۔ب میں منصب، 240 ر۔ب میں زمان کے گھروں کا بھی چوروں نے صفایا کر دیا۔ شفیق کی غلام آباد میں دکان سے بھی قیمتی سامان چوری اور رضا آباد میں چور گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول سے بھی قیمتی سامان لے اڑے۔ امین پور بازار میں خالد کی دوکان سے چور قیمتی اشیاء لے گئے۔

جوالا نگر میں کبیر، 225 ر۔ب میں احتشام کے گھر کا بھی صفایا ہو گیا۔ سٹی جڑانوالہ میں طاہر نواز، غوثیہ آباد میں طارق، سمن آباد میں عظیم، سٹی سمندری میں قیصر، بخاری چوک میں پرویز، لطیف پارک میں ذیشان، ناولٹی پل میں عمیر، النور ہسپتال کے قریب اسرار الحق، علی ٹائون میں آصف، مدینہ ٹائون میں فیضان اور عزیز فاطمہ ہسپتال کے قریب عامر کی گاڑیاں نامعلوم چور لے گئے۔

ریل بازار میں سرکلر روڈ سے زمان کا موبائل فون چھین لیا گیا۔ پنوں چوک غلام آباد میں شکیل، عبدالرشید غازی چوک میں یاسر علی، چن ون روڈ پر محسن رضا مقصود کے دفتر، اکبر چوک میں ایاز علی، تھانہ فیڈمک کے علاقہ میں جہانگیر احسن، ملت ٹائون کے علاقہ میں عبدالعلیم، 120 ج ب میں خلیل، رحمان پورہ میں محمد عاقب، 146 گ ب میں سلیم، 433 گ ب میں سرفراز، 58 ر۔ب میں غلام مرتضیٰ، 70 ر۔ب میں عارف علی، 479 ر۔ب میں ثناء اللہ، ڈی ٹائپ کالونی میں اقبال، ایوب کالونی میں حسن نواز، سمن آباد کے علاقہ میں باسط علی، محمد عظیم، سمیع اللہ، محمد بوٹا، ڈجکوٹ میں نعیم اختر بھی وارداتوں کے دوران قیمتی سامان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔