ماحولیاتی تحفظ انسانی بقا کے مترادف ہے، انجیلا میرکل

جمعہ 24 جنوری 2020 16:59

ماحولیاتی تحفظ انسانی بقا کے مترادف ہے، انجیلا میرکل
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ انسانی بقا کے مترادف ہے۔ ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر چانسلر نے عالمی برادری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس حوالے سے زیادہ سے زیادہ کام کرے۔

(جاری ہے)

چانسلر کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے طے پانے والے پیرس معاہدے پر ابھی تک عملدرآمد نہیں ہو سکا، اس لیے مزید مذاکرات کی ضرورت ہے۔ انجیلا میرکل کے مطابق اگر یورپی ممالک 2050ء تک گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج پر قابو نہیں پا سکتے تو صنعت اور معاشرے میں تیزی سے تبدیلی لانے کی ضرورت پڑے گی۔

متعلقہ عنوان :