
سعودی عرب دُنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
2019ء کی آخری سہ ماہی کے دوران ہی ساڑھے 3 لاکھ سیاحتی ویزے جاری کیے گئے
محمد عرفان
جمعہ 24 جنوری 2020
16:47

(جاری ہے)
العربیہ نیٹ کے مطابق سال 2020ء سعودی عرب میں سیاحت کے حوالے سے بہت شاندار سال ہو گا اور سیاحوں کے حوالے سے جو اہداف مقرر کر رکھے ہیں، اُن سے کہیں زیادہ مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔
رواں سال زیادہ بڑی گنتی میں سیاحتی ویزے جاری کیے جائیں گے۔ الخطیب نے کہا کہ امکان ہے کہ اس سال امریکا، برطانیہ اور شنگن ریاستوں سے بھی سیاحوں کی بڑی تعداد سعودی مملکت کا رُخ کرے گی۔ کیونکہ ان ممالک کے لوگوں کے لیے آن لائن ویزہ اسکیم کا اجراء کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہوٹلنگ کے شعبے کو بھی ترقی دی جا رہی ہے اور ان میں بین الاقوامی معیار کی سہولتیں فراہم کرنے کی جانب بھی قدم اُٹھائے جا رہے ہیں۔ تاکہ سرمایہ کار اور تاجر طبقہ بھی یہاں آکر قیام کریں۔ اس کے علاوہ ہزاروں گائیڈز کو بھی تربیت دی گئی ہے، جن میں سعودی خواتین گائیڈز بھی شامل ہیں۔مملکت میں سیاحتی شعبے کا حجم روز بروز پھیلتا جا رہا ہے۔ جس سے پتا چلتا ہے کہ سعودی عرب سیاحت کے لیے پسندیدہ ممالک میں شامل ہو چکا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال سعودی حکومت کی جانب سے 49 ممالک کے سیاحوں کو سیاحتی ویزا جاری کرنے کی سہولت متعارف کرائی گئی ہے۔ بین الاقوامی سیاح آن لائن ویزہ حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ انہیں ایئرپورٹ، بندرگاہ اور زمینی سرحد پربھی موقع پر ہی سیاحتی ویزے جاری کیے جا رہے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سنگین جنگی جرائم پر اسرائیل سے بازپرس کی جانی چاہیے اور سخت ایکشن لیا جائے
-
اسرائیل نے انسانیت کے خلاف جرائم میں تمام حدیں پار کر دیں
-
ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک کی انٹرنیٹ سروس متاثر
-
دبئی پولیس نے جعلی کمپنیاں بنا کر فراڈ کرنے والے گروہ کو پکڑ لیا
-
عرب ممالک کا نیٹو طرز پر مشترکہ فوجی فورس کے قیام پر غور
-
ٹرمپ کی واشنگٹن ڈی سی میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی دھمکی
-
ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک میں ایک بار پھر خرابی
-
آسٹریلیا کے اے این زیڈ بینک پر 240 ملین ڈالر کا ریکارڈ جرمانہ عائد
-
جی7 ممالک کی پالیسیاں خطرہ بنی ہوئی ہیں،ایران
-
قطر پر حملے کے باوجود اسرائیل امریکا تعلقات متاثر نہیں ہوں گے، امریکی وزیر خارجہ
-
ظ*دوحہ پر اسرائیل حملہ امن معاہدہ خطرے میں ڈال سکتا ہے، یورپی ممالک کا انتباہ
-
مودی کا جنگی جنون بے قابو، بھارت مزید جنگی ہتھیاروں کی خریداری میں مصروف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.