جیکب آباد پولیس کی کامیاب کارروائی، اسمگلنگ کی کوشش ناکام ، 55 کلو گرام مضر صحت گٹکا برآمد3 ملزمان گرفتار

جمعہ 24 جنوری 2020 18:16

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2020ء) جیکب آباد پولیس کی کامیاب کارروائی، اسمگلنگ کی کوشش ناکام ، 55 کلو گرام مضر صحت گٹکا برآمد3 ملزمان گرفتار،مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود کی عمرانی موڑ پولیس چوکی کے قریب رکشہ سے تلاشی کے دوران 55کلو مضر صحت گٹکا برآمد کرکے تین ملزمان نعمان شیخ ، سکندر شیخ اور تعمور قریشی کو گرفتار کرلیا اسمگلنگ میں استعمال ہونے والا لوڈر رکشہ پولیس نے اپنی تحویل میں لیکر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :