سٹی کالج کے زیراہتمام انیسواں کانووکیشن کی تقریب کا انعقاد

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 24 جنوری 2020 18:12

سٹی کالج کے زیراہتمام انیسواں کانووکیشن کی تقریب کا انعقاد
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جنوری2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) سٹی کالج کے زیراہتمام انیسواں کانووکیشن کی تقریب کا انعقاد،تفصیلات کے مطابق سٹی کالج کے زیراہتمام انیسواں کانووکیشن کی تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں کیپٹن سید حماد عابد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ،ڈی پی او جہلم نے اس موقع پر طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے تعلیمی اداروں میں تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر بھی فوکس کرنا ہے تا کہ نوجوان نسل کی اخلاقی اقدار کو بہتر بنایا جاسکے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے پوزیشن ہولڈرز طالبات میں انعامات تقسیم کیے اس موقع پر سٹی کالج جہلم کے پرنسپل مناظر حسین قریشی کی جانب سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔

متعلقہ عنوان :