برطانیہ کی جانب سے ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی پرامن، روشن اور محفوظ پاکستان کی علامت ہے

معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

جمعہ 24 جنوری 2020 18:40

برطانیہ کی جانب سے ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی پرامن، روشن اور محفوظ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ برٹش ایئر ویز کی بحالی، شاہی جوڑے کی پاکستان آمد کے بعد برطانیہ کی جانب سے ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی پرامن، روشن اور محفوظ پاکستان کی علامت ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں سیاحت کیلئے حسین اور پرکشش منزل کے طور پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔

برطانیہ کی جانب سے پاکستان کیلئے ٹریول ایڈوائزری میں مثب تبدیلی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ نہایت خوش آئند ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کا بیرونی دنیا میں امیج تبدیل ہو رہا ہے۔