مائیکل وینس اور جان پیرز آسٹریلین اوپن ٹینس مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں داخل

جمعہ 24 جنوری 2020 20:03

مائیکل وینس اور جان پیرز آسٹریلین اوپن ٹینس مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل ..
میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2020ء) مائیکل وینس اور جان پیرز پر مشتمل سیونتھ سیڈڈ آسٹریلین جوڑی رواں سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلیناوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔ انہون نے دوسرے رائونڈ میچ میں فیڈریکو ڈیلبونس اور انکے ہم وطن جوڑی دار لیونارڈو مایئر پر مشتمل ارجنٹائن کی جوڑی کو شکست دی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو آسٹریلیا میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز کے دوسرے رائونڈ میچ میں آسٹریلیا کے مائیکل وینس اور انکے ہم وطن جوڑی دار جان پیرز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے فیڈریکو ڈیلبونس اور انکے ہم وطن جوڑی دار لیونارڈو مایئر پر مشتمل ارجنٹائن کی جوڑی کو 6-3،1-6 اور 7-6(10-7) سے ہرا کر میگا ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

متعلقہ عنوان :