انٹر کالجز کرکٹ ٹورنامٹ میں اسلامیہ کالج نے گورنمنٹ کالج کو شکست دیدی

جمعہ 17 اکتوبر 2025 22:28

انٹر کالجز کرکٹ ٹورنامٹ میں  اسلامیہ کالج  نے گورنمنٹ کالج کو شکست دیدی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) پشاور بورڈ کے زیر اہتمام انٹر کالجز کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ میں اسلامیہ کالج پشاور نے گورنمنٹ کالج پشاور کوہرا دیا۔گورنمنٹ کالج پشاور نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اورز میں 104 رنز پربنائے ۔ اسلامیہ کالج کی طرف سے ثنااللہ نے چار جبکہ شاہ فصیل بونیرے نے دو اورعباس عالم نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

(جاری ہے)

جواب میں اسلامیہ کالج پشاور کے کپتان عطاءالرحمان شینواری نے بہترین اننگز کھیلتے ہوئے 60 اور رومان نے 28 زنر بنائے جس کی بدولت اسلامیہ کالج نے باآسانی ہدف حاصل کرلیا ۔اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس اسلامیہ کالج پشاور علی ہوتی نے کہا کہ اسلامیہ کالج پشاور ٹرائلز میں بہترین ٹیم کا انتخاب کیا گیا اور یہ اس کی ہی کامیابی کی بدولت ہے کہ بہترین کھلاڑیوں کی سلیکشن کی گئی۔

متعلقہ عنوان :