گورنر سندھ سے وفاقی وزیر نج کاری کی ملاقات

وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں، وزیر اعظم عمران خان کے دورہ کراچی اور وفاقی حکومت کے احساس پروگرام پر تبادلہ خیال

ہفتہ 25 جنوری 2020 21:21

گورنر سندھ سے وفاقی وزیر نج کاری کی ملاقات
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2020ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وفاقی وزیر نج کاری محمد میاں سومرو نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔ اس دوران سندھ کے لئے وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں، معیشت میں بہتری کے لئے کئے گئے اقدامات اور صوبہ کی مجموعی سیاسی صورتحال وزیر اعظم عمران خان کے دورہ کراچی ، وفاقی حکومت کے احساس پروگرام سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق عوام کے مسائل کے خاتمہ کے لئے اقدامات کر رہی ہے اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے شروع کئے گئے کئی منصوبے اس بات کا ثبوت ہیں کہ یہ حکومت اس ضمن میں سنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ کے عوام کی ترقی وخوشحالی وزیر اعظم کی ترجیحات میں شامل ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ صوبہ کے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت مسائل کے دیرپا حل میں معاون ثابت ہوگی۔ وفاقی وزیر و نج کاری محمد میاں سومرو نے کہا کہ وفاقی حکومت کے اقدامات سے صوبہ سندھ میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔