فیصل واڈا کی نا اہلی کیلئے مرکزی کیس کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم

پیر 27 جنوری 2020 15:27

فیصل واڈا کی نا اہلی کیلئے مرکزی کیس کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2020ء) لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر فیصل واڈا کی نا اہل کے لیے دائر متفرق درخواست پر مرکزی کیس کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم د دیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مامون رشید شیخ نے درخواست پر ابتدائی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار امن ترقی پارٹی کے چیئرمین فائق شاہ کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ فیصل واڈا نے لا ئیو ٹی وی شو میں مسلم لیگ (ن) پر بوٹ پالش کرنے اور چاٹنے کے سنگین الزامات عائد کیے،فیصل واڈا نے ملکی اداروں پر سنگین سیاسی الزامات لگا کر اپنے حلف سے غداری کی، میمو گیٹ میں حسین حقانی اور ڈان لیکس کے مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جاتی تو فیصل واڈا گیٹ کیس کا سامنا نہ ہوتا۔

فیصل واڈا نے پاکستان کے اعلی جمہوری اور دفاعی اداروں کو بدنام کرنے کی سازش کی، فیصل واڈا آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت پارلیمنٹ و کابینہ کا حصہ نہیں رہ سکتے۔ استدعا ہے کہ الیکشن کمیشن کو فیصل واڈا کو نااہل قرار دینے اور انکوائری کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم دیا جائے۔