
فورٹ منرو میں منظور کیڈٹ کالج کی تعمیر میں رکاوٹ ختم اور روکے گئے فنڈز بحال کئے جائیں،رانا امجد علی امجد
پیر 27 جنوری 2020 15:38
(جاری ہے)
موجودہ حکومت نے کیڈٹ کالج کے فنڈز روک کر جنوبی پنجاب کے عوام کے ساتھ سخت زیادتی کی ہی, یہ بات قومی اسمبلی حلقہ این اے 184 مظفرگڑھ کے سینئر سیاسی راہنماء رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی. انہوں نے کہا کہ 19 مارچ 2018 کو منظور ہونے والے اس کیڈٹ کالج کے فنڈز کو روکے رکھنا ڈیرہ غازی خان خاص کر تحصیل کوہ سلیمان کی عوام سے سخت زیادتی ہے جبکہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اسی علاقے سے تعلق رکھتے ہیں .انہوں نے کہا کہ حالانکہ پچھلے سال پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور ایئر فورس کے درمیان معاہدہ ہوا،جس میں،نہ صرف فورٹ منرو میں کیڈٹ کالج قائم کرنے کی باقاعدہ منظوری دی گئی بلکہ حکومت پنجاب نے کیڈٹ کالج اور ویلفیئر سٹی کے قیام کے لئے 100 ایکڑ اراضی بھی ائرفورس کو دے دی تھی،جس کی باقاعدہ حد بندی ہوئی اور قبضہ حاصل کیا گیا یہ معاہدہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہہباز شریف نے کیا تھا . لیکن پی ٹی آئی کی حکومت نے آتے ہی اس اہم منصوبہ کے فنڈز روک دئیے جو تاحال رکے ہوئے ہیں انہوں نے وزیراعلی سے فوری فنڈز ریلیز کر کے کیڈٹ کالج فورٹ منرو کا سنگ بنیاد رکھنے کی اپیل کی ہے تاکہ جنوبی پنجاب کے طلبہ کا اعلی تعلیم کا خواب پورا ہو سکے۔
مزید مقامی خبریں
-
پاکستان اور اریران کے درمیان ڈائریکٹ فلائٹ کی بحالی اور سکائٹ ٹکٹنگ پلیٹ فارم کا آغاز ہوگیا
-
افواجِ پاکستان ڈیزاسٹر کا شکار قوم کے لیے امید کی کرن ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
سیرتِ مصطفیؐ کا پیغام اتحاد و اخوت اور خیر خواہی ہے: شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری
-
گلبرگ لاہور میں وکلا برادری کا گرینڈ ناشتہ، بار الیکشن مہم میں نئی سرگرمی
-
لاہور: جیو پاک انٹرنیشنل ہسپتال میں مادر مرحبا انور سلطانہ فری گائنی وارڈ کا افتتاح
-
چشن آزادی پروگرام ڈربن ساؤتھ افریقہ
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر پانی کی کمی، توانائی بحران جیسے مسائل کے خاتمے اور خیبرپختونخوا میں سیلابی صورتحال کے تدارک کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
حکومت نے ارشد ولی محمدکو ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کردیا
-
راشد لطیف خان یونیورسٹی میں جشنِ آزادی کی تقاریب
-
جیو پاک انٹرنیشنل اسپتال لاہورمیں یومِ آزادی کی پر وقار تقریب
-
پی آئی ٹی بی انکیوبیشن ونگ کے زیر اہتمام وزکڈز سمر کیمپ اختتام پذیر، 140 بچوں میں سرٹیفکیٹس تقسیم
-
ریزلینٹ اینڈ رائزنگ پاکستان' مہم: بلوچستان سے اتحاد، شمولیت اور قومی یکجہتی کا پیغام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.