سپریم کورٹ ، جسٹس عمرعطابندیال نے انور سیف اللہ کیخلاف نظرثانی درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی

پیر 27 جنوری 2020 22:17

سپریم کورٹ ، جسٹس عمرعطابندیال نے انور سیف اللہ کیخلاف نظرثانی درخواست ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2020ء) سپریم کورٹ کے جسٹس عمرعطابندیال نے سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کے دور میں وزارت پیڑولیم میں غیر قانونی بھرتیوں کے معاملے پر سابق وزیر پٹرولیم انور سیف اللہ کیخلاف نظرثانی درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو سپریم کورٹ میں سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم انور سیف اللہ خان کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس عمر عطا بندیال نے انور سیف اللہ کی نظر ثانی اپیل پر سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ جس بنچ نے کیس کا فیصلہ سنایا تھا وہ اس کا حصہ تھے، وہ اقلیتی رائے بھی دے چکے ہیں اب وہ اس کے خلاف کیسے جا سکیں گے ، بہتر ہوگا کہ معاملے پر چیف جسٹس نیا بنچ تشکیل دیں ، بعد میں نظرثانی درخواست پر سماعت نئے بنچ کی تشکیل تک ملتوی کردی گئی ۔

واضح رہے کہ انور سیف اللہ خان پر 145افراد کو گریڈ ایک سے پندرہ تک او جی ڈی سی ایل میں بھرتی کرنے کا الزام تھا جس پر نیب کورٹ نے ان پر ایک سال سزا اور جرمانہ عائد کیا تھا۔ بعدازاں سپریم کورٹ نے سزا برقرار رکھتے ہوئے جرمانہ ختم کردیا تھا۔ عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بنچ نے 2ایک کی شرح سے فیصلہ سنایا تھا جس میں 2 ججز نے انور سیف اللہ کے خلاف جبکہ جسٹس عمر عطاء بندیال نے ملزم کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔