پاکستان ریلوے ترجمان کی مسلم لیگ (ن) کے محمد زبیر کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی سختی سے تردید
مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں ریلوے کا خسارہ 40 ارب تک بڑھا ،عدالت عظمی نے 2017 میں جب پاکستان ریلوے کے خسارے پر از خود نوٹس لیا تھا اس وقت خواجہ سعد رفیق وزیر ریلوے تھے،وہ اس معاملے میں 2018 میں سپریم کورٹ میں پیش ہوئے تھے موجودہ حکومت پانچ سالوں میں پاکستان ریلوے کو ایک منافع بخش ادارے میں بدلنے کے لئے پرعزم ہے، توقع ہے کہ ایم ایل 1 پروجیکٹ مئی 2020 میں شروع ہو گا اور 2025 تک مکمل ہوجائے گا پاکستان ریلوے نے ابھی ایک تاریخی اضافی ریکارڈ آمدنی 8 ارب حاصل کی ہے ، مالی سال 2018-19 میں 50 ارب کے ہدف کے عبور کر کے 54.59 ارب حاصل کیے ہیں، ترجمان پاکستان ریلوے
بدھ 29 جنوری 2020 00:02
(جاری ہے)
ترجمان نے بتایا کہ یہ اعداد و شمار وزارت خزانہ اور پاکستان ریلوے کی آڈٹ رپورٹس کے پاس موجود ہیں۔ سابقہ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ناقص کارکردگی پر لئے گئے ازخود نوٹس پر ہونے والی سماعت پر موجودہ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سپریم کورٹ آف پاکستان میں پیش ہوئے تھے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان ریلوے نے موجودہ وفاقی وزیرریلوے کی قیادت میں ریلوے کے خسارے کو 36 ارب سے کم کر کے 32ارب تک لانے کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے نے بھی ایک تاریخی اضافی ریکارڈ آمدنی 8 ارب حاصل کی ہے ، مالی سال 2018-19 میں 50 ارب کے ہدف کے عبور کر کے 54.59 ارب حاصل کیے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پی ای سی) کے تحت چینی حکومت کے تعاون سے کراچی تا پشاور 1872 کلومیٹر ریل ٹریک کی اپ گریڈیشن پر کامیابی کے ساتھ بات چیت کی ہے۔مین لائن ون (ایم ایل 1) کے نام سے تیار کردہ اس منصوبے کی مالیت 9.2 بلین امریکی ڈالر ہے اور یہ موجودہ ریلوے کو ایک جدید اور تیز رفتار ریلوے میں تبدیل کرے گا۔ ترجمان نے بتایا کہ ایم ایل ون منصوبے کا پی سی ون سی ڈی ڈبلیو پی اور ای سی این ای سی سے مزید منظوری کے لئے وزارت منصوبہ بندی میں پہلے ہی جمع کرایا ہوا ہے۔توقع ہے کہ ایم ایل 1 پروجیکٹ مئی 2020 میں شروع ہو گا اور 2025 تک مکمل ہوجائے گا۔ ٹرین کی رفتار 70 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بڑھ کر 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون پروجیکٹ 15ہزار براہ راست اورڈیڑھ لاکھ سے زیادہ بالواسطہ ملازمت کے مواقع پیدا ہونگے۔ ترجمان نے کہا کہ سالانہ 80 ملین مسافر اور ملک میں مال بردارنقل و حمل کرنے والے ریلوے کی اپ گریڈیشن پر ماضی میں توجہ نہیں دی گئی، سابقہ حکومت نے سڑکوں اور موٹر ویز کی تعمیر پر توجہ دی اور پاکستان ریلوے کی اپ گریڈیشن کو نظرانداز کیا۔ترجمان نے کہا کہ اگر سابقہ حکومتیں پاکستان ریلوے کی دیکھ بھال کرتی یاایم ایل ون منصوبے کو ترجیح دیتی تو آج بہت سے حادثاث سے بچا جاسکتا تھا۔ترجمان نے کہا کہ محمد زبیر کے پاس معلومات کا فقدان ہے اور معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہونے کے باوجود اس پر تبصرہ کررہے تھے۔ ترجمان نے کہا کہ موجودہ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور ریلوے انتظامیہ سپریم کورٹ آف پاکستان کا شکر گزار ہے کہ انہوں نے ریلوے کا معاملہ اٹھایا جس سے پاکستانی عوام کا مفاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ریلوے نیٹ ورک کو بہتر بنانے کے لئے سپریم کورٹ آف پاکستان سے مزید مدد لی جائے گی۔مزید قومی خبریں
-
کوٹ ادو،ٹریفک حادثے میں 13 افراد جاں بحق، وزیرِ اعظم کا اظہارِ افسوس
-
کرپشن کم ہونے سے پاکستان امیر نہیں ہوجائے گا، مفتاح اسماعیل
-
پوری توجہ مہنگائی میں کمی لاکر عوام کو ریلیف دینے پر مرکوز ہے‘مریم نوازشریف
-
بی آئی ایس پی کے آفیشل نمبر '8171' کے علاوہ کسی اورنمبر سے موصول ہونے والے پیغامات پربھروسہ نہ کریں، روبینہ خالد
-
مثبت معاشی اعشاریئے پاکستان کیلئے بہترمستقبل کی نوید ہیں، مریم نواز
-
پارٹی سیکریٹریٹ توڑنے سے عوامی حمایت کم نہیں ہوگی ، حلیم عادل شیخ
-
10 سال سے یاسین ملک کو نہیں دیکھا،مشعال ملک کا ملاقات کا مطالبہ
-
چوہدری شافع حسین سے ایکو سولر کمپنی آف چائنا کے وفد کی ملاقات، سولر انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت
-
بھارتی سمگلر کی پاکستان میں داخلے کی کوشش ناکام ، گرفتار کرلیا گیا
-
تندور مالکان نے 15 روپے سے کم روٹی فروخت کرنے سے انکار کر دیا
-
بانی پی ٹی آئی ، اسکے سرکردہ کارندے نفرت اوراشتعال انگیزی پھیلا رہے ہیں :عظمیٰ بخاری
-
وزیراعلی مریم نوازشریف کا بارشوں کے دوران آسمانی بجلی اور دیواریں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پراظہار افسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.