فرانسیسی شہر نے بجلی کی لاگت کم کرنے کے لیے 187 سولر پینل لگائے لیکن 6 ماہ میں کوئی فائدہ نہ اٹھا سکے۔ دلچسپ وجہ

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 29 جنوری 2020 23:24

فرانسیسی شہر نے بجلی کی لاگت کم کرنے کے لیے 187 سولر پینل لگائے لیکن 6 ..

فرانس کے شہر روبی میں حال ہی میں ایک لائبریری میں بجلی کی لاگت کم کرنے کے لیے 187 فوٹو وولٹک پینل لگائے گئے۔6 ماہ بعد معلوم ہوا کہ ان پینلز کو  الیکٹرک گرڈ سے کنکٹ  ہی نہیں کیا گیا۔
جون 2019 میں فرانسیسی شہر روبی   میں حکام نے مقامی لائبریری میں بجلی کی لاگت کم کرنے کےلیے 187 سولر پینل لگائے ۔یہ پینل ایک مقامی کمپنی سنریٹیک نے 1 لاکھ 3 ہزار یورو یا 1 لاکھ 13 ہزار  ڈالر میں لگائے تھے۔

(جاری ہے)

سولر پینل کی تنصیب کے بعد ہر کوئی اسے الیکٹرک گرڈ سے کنکٹ کرنا بھول گیا۔ اس کا مطلب ہے کہ  6 ماہ میں  لائبریری کو ان سولر پینلز سے ذرا سا بھی فائدہ نہیں ہوا۔
ان 187 پینلز سے شہر کی لائبریری کی ضروری کا   ایک چوتھائی حصہ پورا ہوتا لیکن اب ہوا کی ایک ٹربائن ، جو اسی مقصد کے لیے لگائی جا رہی تھی، کو ٹسٹ کرتے ہوئے پتا چلا کہ سولر پینلز سے ابھی تک بجلی ہی پیدا نہیں ہوئی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس چھ ماہ کے عرصہ میں کسی کو بھی اندازہ نہیں ہوا کہ نئے سولر پینلز کے ہوتے ہوئے بجلی کا بل ذرا بھی کم کیوں نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :