11 سالہ بھارتی لڑکی نے یوگا کا مشکل ترین ریکارڈ بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 29 جنوری 2020 23:24

11 سالہ بھارتی لڑکی نے یوگا کا مشکل ترین ریکارڈ بنا لیا

یوگا کی پریکٹس کرنے والے کوشش کرتے ہیں کہ کم از کم زندگی میں ایک بار نیرالمبا پورنا چکر آسن  بل پیچ (contortion )   مکمل کر لیں لیکن دنیا میں ایک 11 سالہ بچی ایسی بھی ہے، جنہوں نے صرف ایک منٹ میں  21 بار اس پوزیشن کا  نیا عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔
20 جنوری کو بھارتی صوبے اتراکھنڈ کے گاؤں گاؤلاپورسے تعلق رکھنے والی  ریا پالاڈیا ، جو جمناسٹک اور یوگا پریکٹس کرتی ہیں، نے اپنے جسم کی لچک اور رفتار سے سب کو حیران کر دیا۔

اپنی پرفارمنس کے دوران انہوں نے نیرالمبا پورنا چکر آسن یوگا پوزیشن کو ایک منٹ میں 21 بار کیا۔ یہ یوگا کی مشکل ترین پوزیشن میں سے ایک ہوتی ہے۔اپنی پرفارمنس میں ریا  نے کھڑے کھڑے  اپنی کمر پیچھے جھکائی اور جھکتے ہوئے نیچے لیٹ گئی۔ اس دوران اُن کے ہاتھ ایک جگہ یعنی اپنی ٹانگوں پر رکھے  ہوئے اور ساکت تھے۔

(جاری ہے)

نیچے لیٹنے کے بعد ریا بغیر ہاتھ ہلائے کھڑی بھی ہو گئیں۔


ریا کے والد اپنے گاؤں میں ایک جنرل سٹور چلاتے ہیں۔ انہیں خود کو بھی جمناسٹک اور یوگا کا شوق ہے۔انہوں نے ان دونوں میں اپنی بیٹی  کو بھی ماہر کر دیا ہے۔ریا روز 10 کلومیٹر دوڑتی ہیں۔ انہیں امید ہے کہ وہ ایک دن بھارتی اولمپک ٹیم کا حصہ بنیں گی۔
اپنی پرفارمنس کے بعد ریا نے اپنا نام بھارت کی گولڈن بک آف ریکارڈز میں درج کرا لیا ہے۔2017ء میں ایک 13سالہ  بھارتی لڑکی نے ایک منٹ میں 15 دفعہ پوزیشن لے کر یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔ اس ریکارڈ کو ایک 8 سالہ لڑکی نے 17 پوزیشنز لے کر  توڑا اور اب ریا نے 21 بار سے  نیا ریکارڈ بنا لیا ہے۔



متعلقہ عنوان :