
شوہر نے کم خرچ کرنے کا کیوں کہا۔ جاپانی ماڈل نے شادی کے ایک ہفتے بعد ہی طلاق لے لی
امین اکبر
جمعرات 30 جنوری 2020
23:53

جاپانی ماڈل کاٹو ساری نے حال ہی میں اپنی طلاق کا عمل مکمل کیا ہے۔ انہوں نے اپنی قابو میں نہ آنے والے اخراجات کی عادت کی وجہ سے طلاق لی۔
29 سالہ کاٹو ساری کو اُن کے شاہانہ طرز زندگی کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ کاٹوساری مہنگے فیشن برانڈز کی مصنوعات خریدتی ہیں۔شادی کے بعد اُن کے شوہر کو اندازہ ہی نہیں تھا کہ بیوی کے اخراجات کی وجہ سے اُن کا کاروبار خطرے میں پڑ جائے گا۔
جائیداد کے کاروبار سے منسلک کاٹو کے شوہر، جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، نے مئی 2019 میں اپنی ہونے والی بیوی کے ساتھ گھومنا پھرنا شروع کیا۔ ساڑھے تین ماہ تک ایک دوسرے کو سمجھنے کے بعد انہوں نے شادی کر لی۔ شادی سے پہلے کاٹو نے اپنے شوہر کا 1 ارب ین یا 9.1 ملین ڈالر خرچ کرایا۔شادی کے بعد کاٹو کے شوہر نے انہیں کہا کہ کم اخراجات کیا کرے کیونکہ اُن کا کاروبار کچھ اچھا نہیں چل رہا۔
(جاری ہے)
کاٹو نے ایک یوٹیوب ویڈیو میں بتایا کہ دونوں چھ ماہ پہلے الگ ہوئے تھے۔ اب اُن کی طلاق کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔کاٹو نے بتایا کہ انہوں نے شادی کے پہلے ہی ہفتے میں اس وقت طلاق کے لیےدرخواست دی تھی، جب اُن کے شوہر نے انہیں کم اخراجات کا کہا تھا۔کاٹو کا کہنا ہے کہ وہ بہت ڈسٹرب ہوئی تھیں۔ اُن کے دھوکے باز شوہر نے اُنہیں ایسا سوچنے پر مجبور کیا ،جیسے وہ شادی سے پہلے کی طرح بعد میں بھی جتنی چاہے رقم خرچ کر سکتی ہیں۔
کاٹو ساری نے اعتراف کیا کہ یہ شادی انہوں نے پیسے کے لیے کی تھی، جب وہ اپنی پسند کی کاریں، زیورات اور کپڑے نہ لے سکیں تو انہوں نے طلاق لینے کا فیصلہ کیا۔کاٹو نے کہا کہ شادی کے بعد عورت کو حمل سے گزرنا اور بچے پیدا کرنا پڑتے ہیں جبکہ شوہر کو خاندان کے لیے کافی رقم کمانی پڑتی ہے جبکہ اُن کا شوہر ایسا کرنے میں ناکام رہا ہے۔
کاٹو کے طرز عمل کی وجہ سے انٹرنیٹ صارفین نے اُن پر کافی تنقید کی ہے۔اس تنقید کا کاٹو پر کوئی اثر نہیں ہوا۔ وہ انسٹاگرام پر مختلف مردوں کے ساتھ اپنی تصویریں پوسٹ کر رہی ہیں۔ ایسا لگتا ہے جیسے وہ اپنی شادی کو بھلا چکی ہیں۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
-
دنیا کی واحد مصوربھیڑاغوا، ڈھونڈنے پر50 ہزارپائونڈ کا انعام
-
فلپائن میں مچھر مارنے پر انعام کا اعلان
-
بلند ترین اونچائی پرغباروں کے درمیان رسی پرچہل قدمی کا عالمی ریکارڈ
-
آٹھ ماہ بعد سمندر میں گرا کیمرا صحیح سلامت برآمد
-
بھارت‘ بد مزاج شوہروں سے تنگ 2 خواتین نے آپس میں شادی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.