کینیڈا کے اس بک سٹور میں آپ بلیوں کے ساتھ کھیل سکتے ہیں اور انہیں اپنا بھی سکتے ہیں

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 31 جنوری 2020 23:34

کینیڈا کے اس بک سٹور میں آپ بلیوں کے ساتھ کھیل سکتے ہیں اور انہیں اپنا ..

کتابوں کی دوکان اور بلیاں بظاہر دو متضاد چیزیں لگتی ہیں لیکن کینیڈا کے ایک بک سٹور میں آپ کتابیں بھی خرید سکتے ہیں اور یہاں موجود بلیوں کے ساتھ کھیل بھی سکتے ہیں۔ یہی نہیں، آپ چاہیں تو ان بلیوں کو اپنا بھی سکتے ہیں۔
اوٹس اینڈ کلیمنٹائنز بکس اینڈ کافی، کینیڈا میں واقع اپنی نوعیت کا ایک منفر د بک سٹور ہے۔ یہاں صارفین کتابیں خریدنے کے ساتھ ساتھ یہیں  پر موجود  بلیوں سے کھیل سکتے ہیں، انہیں اپنا کھانا کھلا سکتے ہیں اور بلیوں کو اپنے گھر بھی لے جا سکتے ہیں۔

یہ بک سٹور علاقے میں موجود تمام ترک کی گئی بلیوں کو اپنے پاس رکھ لیتا ہے۔
اس بک سٹور کے مالک ایلن ہیلمک نے بتایا کہ یہاں موجود بلیوں میں وہ بھی شامل ہیں جو گلی میں گزرتے ہوئے  بھی یہاں آ جاتی ہیں اور ان میں وہ بھی شامل ہیں جو  ساؤتھ پاء کنزرویشن نوا سکوٹیا  نامی ریسکیو گروپ انہیں فراہم کرتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ گروپ بلیوں کی بہتری کے لیے کام کرتا ہے۔


ایسا نہیں ہے  کہ اس بک سٹور میں کوئی بھی آ کر اپنی مرضی کی بلی اٹھائے اور چلتا بنے۔  اس سٹور سے  لی گئی بلیوں کو اپنانے کےلیے  باقاعدہ کاروائی ہوتی ہے۔ یہ کاروائی ساؤتھ پاء کنزرویشن کرتا ہے اور اس پر 255 کینیڈین یا 194 امریکی ڈالر خرچ ہوتے ہیں۔ان اخراجات میں ہر چیز، بشمول طبی اخراجات،  کا خرچ  شامل ہوتا ہے۔ یہاں سے بلی کو اپنانے کے لیے  کچھ  افراد کے حوالہ جات بھی مہیا کرنے پڑتے ہیں۔ اس وقت یہ بک سٹور 30 بلیوں کو اپنا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :