جیکب آباد، بھاری مقدار میں چھالیا، گٹکا، پان پراگ برآمد، تین ملزمان گرفتار

ہفتہ 1 فروری 2020 18:22

جیکب آباد۔ یکم فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2020ء) جیکب آباد پولیس نے مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے اسمگلنگ کی کوششیں ناکام بنا کر گاڑیوں سے بھاری مقدار میں چھالیا، گٹکا، پان اور پراگ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

برآمد ہونے والے سامان میں چھالیا 7610 کلوگرام،گٹکا اور پان پراگ540 کلو شامل ہیں۔ پولیس نے ایک کنٹینر، ایک کار اور ایک مزدا ٹرک بھی قبضے میں لے کر تین ملزمان گرفتار کرلیے۔

متعلقہ عنوان :