حکومتی وزراء ہی حکومت کے خاتمے کا باعث بنیں گے‘عظمی بخاری

دنیا بھر سے بھیک مانگنے کے باوجود عمران حکومت ڈلیور کرنے میں ناکام رہی ہے‘سیکرٹری اطلاعات (ن) پنجاب

پیر 3 فروری 2020 18:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2020ء) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اس حکومت کو جتنی اچھی گرائونڈ ملی اتناگندی پرفارمس رہی ہے،عمران خان کو اتحادی سے زیادہ اپنے لوگوں سے خطرہ ہے،حکومتی وزراء ہی حکومت کے خاتمے کا باعث بنیں گے۔اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ دنیا بھر سے بھیک مانگنے کے باوجود عمران حکومت ڈلیور کرنے میں ناکام رہی ہے۔

وفاق اور پنجاب میں ہر وزیر خود کو وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سمجھتا ہے۔

(جاری ہے)

لیکن کسی حکومتی وزیر میں ایک یونین کونسل چلانے کی بھی اہلیت نہیں ہے۔سترہ ماہ کے دوران خود ساختہ ارسطوں نے ادارے تباہ کردیے ہیں۔تحریک انصاف کی سیاست صرف الزام تراشی اور پروپیگنڈوں کے گرد گھوم رہی ہے۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا عمران خان کی کشتی میں ضرورت سے زیادہ ہی لوگ سوار ہو چکے ہیں۔اب عمران خان کی کشتی زیادہ وزنی لوگوں کا بوجھ برداشت کرنے کی قابل نہیں رہی۔حامد خان،جسٹس وجہیہ الدین،فوزیہ قصوری جیسے خودارلوگوں نے عمران خان سے علیحدگی کا بروقت فیصلہ کیا۔تحریک انصاف اب پیراء شوٹر اور فصلی بٹیروں کا قبضہ ہو چکا ہے۔