
خاتون نقش نگار نے 3 سال کی محنت سے سلک پر سونے کی لکھائی سے قرآن پاک تحریر کر لیا
قرآن پاک کا ہر صفحہ ریشم سے بنایا گیا جس کی لمبائی 11.4 انچ اور چوڑائی 13 انچ ہے،لکھائی کے لیے مائع سونا اور چاندی کا استعمال کیا گیا
مقدس فاروق اعوان
بدھ 5 فروری 2020
17:33

(جاری ہے)
خاتون نے اس وقت سلک پر سونے کی لکھائی کا کام شروع کیا جب اسے معلوم ہوا کہ قرآن پاک کو مختلف قسم کے کپڑوں پر تحریر کیا جا سکتا ہے۔
قرآن پاک کا ہر صفحہ ریشم سے بنایا گیا ہے جس کی لمبائی 11.4 انچ اور چوڑائی 13 انچ ہے۔تنزیلے نے قرآن پاک تحریر کرنے کی تیاری میں ایک لیٹر سے زائد مائع سونا اور چاندی کا استعمال کیا۔تنزیلے کی تیار کردہ قرآن پاک کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جنہیں ترکی کی وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری کیا گیا۔تنزیلے نے سلک پر تحریر کردہ قرآن پاک کو ماسٹر پیس قرار دے دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اس پراجیکٹ کی ایک خاص اہمیت ہے کیونکہ قرآن پاک میں متعدد بار ریشم کا ذکر کیا گیاہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل مکہ مکرمہ میں جبل العمر میں ’القرآن الکریم‘ نمائش میں پاکستانی خاتون نسیم اختر کے کپڑے پر کڑھائی کے ذریعے تیار کردہ قرآن کے نسخے کو پیش گیا گیا۔ نسیم اختر کا تیار کردہ قرآن 10 جلدوں پر مشمل ہے اور ہر جلد میں تین پارے ہیں، اس قرآن کی تیاری میں 300 میٹر کپڑا اور 25 ہزار میٹر طویل دھاگہ استعمال ہوا ہے جبکہ قرآن کا ہر پارہ 24 صفحات اور ہر صفحہ 15 سطروں پر مشتمل ہے۔ جبل العمر میں القرآن الکریم نمائش میں پاکستان خاتون کا کڑھائی کے ذریعے تیار کردہ قرآن ہزاروں افراد کی دلچسپی کا محور بنا رہا۔ پاکستانی خاتون نسیم اختر نے کڑھائی سے 724 صفحات لکھے جن کا وزن 55 کلو گرام ہے۔خاتون کا دعویٰ تھا کہ ہاتھ کی کڑھائی سے تیار کیا جانے والا قرآن مجید کا یہ نسخہ واحد ہے جو ایک ہی عورت کے ہاتھ سے بناہے، اس میں کسی کی مدد شامل نہیں بلکہ سب میری اپنی کاوش ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
-
دنیا کی واحد مصوربھیڑاغوا، ڈھونڈنے پر50 ہزارپائونڈ کا انعام
-
فلپائن میں مچھر مارنے پر انعام کا اعلان
-
بلند ترین اونچائی پرغباروں کے درمیان رسی پرچہل قدمی کا عالمی ریکارڈ
-
آٹھ ماہ بعد سمندر میں گرا کیمرا صحیح سلامت برآمد
-
بھارت‘ بد مزاج شوہروں سے تنگ 2 خواتین نے آپس میں شادی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.