چین سے ایک اورپرواز نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچ گئی، تمام مسافروں کی اسکریننگ ، ایک پاکستانی پمز منتقل

جمعرات 6 فروری 2020 12:58

چین سے ایک اورپرواز نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچ گئی، تمام مسافروں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2020ء) چین سے ایک اورپرواز نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچ گئی، تمام مسافروں کی اسکریننگ کی گئی ، ایک پاکستانی کو درجہ حرارت زائد ہونے پر احتیاطا ًپمز منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو غیر ملکی پرواز سی زیڈ 6071 کمننگ سے اسلام آباد پہنچی ،نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر محکمہ صحت کے عملہ نے تمام مسافروں کی اسکریننگ کی،ایک پاکستانی شہری کا درجہ حرارت زائد ہونے پر احتیاطا ً پمز منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سلیمان خان پشاور کا رہائشی ہے،جسکی دیکھ بھال کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :