سجاول ضلع میں پولیس نے بھاری مقدار میں تمباکو پتی اور منشیات برآمد کرلی

جمعرات 6 فروری 2020 20:52

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2020ء) سجاول ضلع میں پولیس نے بھاری مقدار میں تمباکو پتی اور منشیات برآمد کرلی ہے پولیس ترجمان کے مطابق دڑو میں ایک گودام پر کاروائی کے دوران گھٹکا مٹیریل چودہ سو چالیس کلو گٹکا پتی، پینتیس کلوعظیمہ پتی، چھبیس کٹے نجمہ آٹھ سو پتی، چارکارٹن نجمہ پتی،اکتیس سو پچاس پڑی سفینہ گھٹکے، تیس بورے پلاسٹک کی پنی اور چھیالیس ڈبی عزیزی بتی برآمد کرکے عنایت اللہ سومرو کو گرفتارکرلیاجبکہ مالک ولی پٹھان فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

چوہڑجمالی میں کاروائی کے دوران سلیمان ملاح کو ایک ہزار گھٹکے سمیت گرفتارکیاگیا۔جاتی میں آموں تھیمورسے بتیس تھیلی کچی شراب برآمد کی گئی۔بٹھورو میں تین ملزمان عبدالعزیز، ماموں سمیجو، وسایوبھٹ سے نوے تھیلی ٹھرو کچی شراب اور تین موٹرسائکل سمیت گرفتارکیاگیا۔جبکہ عارف کھٹی کی دکان سے آٹھ تھیلی اور تئیس پڑیاں تمباکو پتی برآمد کی گئی ملزم فرار ہوگیا

متعلقہ عنوان :