
اپنی شادی کے صرف 10 منٹ بعد ہی ڈاکٹر کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے دوڑ پڑا
امین اکبر
جمعرات 6 فروری 2020
23:17

کورونا وائرس کی وبا نے چین میں 490 زندگیاں لے لی ہیں۔یہ بھارت، برطانیہ اور روس سمیت 20 سے زیادہ ممالک تک پھیل چکا ہے۔ چین کےصوبے ہوبئی کے دارالحکومت ووہان کو اس وبا کا مرکز سمجھا جا رہا ہے، جہاں تقریباً 56 ملین افراد کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے تاکہ اس وائرس کی انفیکشن نہ پھیل جائے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے چین کا صحت کا نظام بہت زیادہ متاثر ہوا ہے۔
ہوبئی اور پورے ملک کے ڈاکٹر اور نرسیں کام کی زیادتی کا شکار ہیں۔اس صورت حال میں چین کے ایک ڈاکٹر کی فرض شناسی کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے، جنہوں نے اپنی شادی کی تقریبات کو چھوڑ کر کورونا کے مریضوں کا علاج کرنے کو ترجیح دی۔
چائنا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 30 جنوری کو ہیز، شینڈونگ میں ایک ڈاکٹر کی شادی ہوئی۔
(جاری ہے)
شادی کے ٹھیک دس منٹ بعد یہ ڈاکٹر کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے دوڑ پڑے۔
یہ شادی چونکہ کورونا وائرس کی وبا سے پہلے طے کی گئی تھی، اس لیے اس جوڑے نے وقت پر شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس شادی میں انہوں نے اپنے والدین کو ہی مدعو کیا تھا۔دولہا ڈاکٹر لی شہچیانگ، شینڈونگ یونیورسٹی کے سکینڈ ہوسپیٹل میں کام کرتے ہیں۔ اپنی مختصر سی شادی کے بعد وہ واپس ہسپتال چلے گئے تاکہ کورونا وائرس کے مریضوں کو دیکھ سکیں ۔
لی کی دلہن یو ہونگیان نے اپنے شوہر کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے سادگی سے شادی کی۔ چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ویبو پر شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شادی پر اس جوڑے نے منہ پرماسک پہنے ہوئے ہیں۔
20 ممالک سے کورونا وائرس کے کیسوں کی تصدیق ہونے کے بعد ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کورونا وائرس کو گلوبل ہیلتھ ایمرجنسی قرار دے دیا ہے۔ بہت سے ممالک نے اپنے شہریوں کے چین پر سفر پر پابندی عائد کر دی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ ماہ نور چیمہ کا آئی کیو اسٹیفن ہاکنگ سے بھی زائد قرار
-
دبئی میں اربوں روپے مالیت کے انتہائی نایاب گلابی ہیرے کی چوری ناکام
-
مصنوعی ذہانت سے تخلیق شدہ لڑکی سے تعلقات قائم ، 75 سالہ شخص نے طلاق کا مطالبہ کردیا
-
آنکھ میں دانت لگانے کا آپریشن، 75سالہ کینیڈین نابینا خاتون کی بینائی لوٹ آئی
-
فرانس، جیلی فش نے نیوکلیئرپاورپلانٹ بند کروا دیا
-
خاتون کا شوہر کی دوسری بیوی کو جگر کا عطیہ، سب حیران
-
بھارت میں 20 سال تک نیہا بن کر رہنے والا بنگلہ دیشی شہری عبدالکلام گرفتار
-
برطانوی شیفس نے دینا کا سب سے بڑا اسکوچ ایگ تیار کرلیا
-
ایک سال سے ایمازون کی غیرمطلوب اور مفت ڈیلیوریزسے خاتون تنگ آگئیں
-
ہسپانوی خاتون کا15 ہزار سے زائد ایگ کپ جمع کرنے کا عالمی ریکارڈ
-
برطانوی خاتون کی پُراسرارموت، دل غائب ہونے کا انکشاف
-
بہار میں انوکھا واقعہ، دلہا شادی کے منڈپ سے اغوا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.