چین میں کورونا وائرس سے امریکی شہری ہلاک ہوگیا

ْ چین میں 19 غیر ملکی کوروناوائرس کا شکارہیںجس میں سے دو غیرملکی صحت یاب ہوچکے،وزارت خارجہ

ہفتہ 8 فروری 2020 13:36

چین میں کورونا وائرس سے امریکی شہری ہلاک ہوگیا
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2020ء) چین میں کورونا وائرس سے امریکی شہری ہلاک ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق چین میں امریکی سفارتخانے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ 60سالہ امریکی شہری ووہان کے اسپتال میں زیرعلاج تھا،امریکی شہری نے 6فروری کو اسپتال میں ہی دم توڑا۔ترجمان امریکی سفارتخانے نے امریکی شہری سے متعلق مزید تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔

دوسری جانب چینی وزارت خارجہ کے مطابق چین میں 19 غیر ملکی کوروناوائرس کا شکارہیںجس میں سے دو غیرملکی صحت یاب ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کوروناوائرس سیچین میں اموات کی تعداد722 ہوگئی جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعدادچونتیس ہزار پانچ سوچھیالیس ہوگئی ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں میں چین میں کوروناوائرس سے 86 مریض دم توڑ گئے، جب کہ مزید 3ہزار 999 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔جاپان میں لنگرانداز بحری جہاز میں کوروناوائرس کے مزید تین کیسز سامنیآگئیجس کیبعد متاثرہ افراد کی تعداد64 ہوگئی ہے۔جاپان میں لنگر انداز بحری جہاز پر3 ہزار 700 مسافر سوار ہیں۔دوسری جانب امریکا نے چین اور کورونا وائرس سے متاثر دیگر ممالک کیلئی100ملین ڈالر امداد کااعلان کیا ہے۔