مظفرگڑھ،جمشید دستی کا طبی معائنہ، ڈاکٹرز نے ذہنی اور جسمانی طور پر تندرست قرار دیدیا

ہفتہ 8 فروری 2020 15:38

مظفرگڑھ،جمشید دستی کا طبی معائنہ، ڈاکٹرز نے ذہنی اور جسمانی طور پر ..
مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2020ء) عدالت کے حکم پر آئل ٹینکر عملہ اغوا اور ڈکیتی کے کیس میں گرفتار سابق رکن قومی اسمبلی اور سربراہ عوامی راج پارٹی جمشید دستی کا طبی معائنہ، ڈاکٹرز نے جمشید دستی کو ذہنی اور جسمانی طور پر تندرست قرار دیدیا، جمشید دستی کے پتے میں پتھری کے علاج کے لیے ڈاکٹرز سے رابطے کی بھی ہدایت۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز جمشید دستی کی ریمانڈ کیلئے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیشی کے موقع پر جمشید دستی کے وکلا ء کی درخواست پر عدالت نے جمشید دستی کو طبی معائنے کیلئے ڈسٹرکٹ ھیڈکوارٹر ھسپتال مظفرگڑھ بھیج دیا جہاں ڈاکٹروں کے بورڈ نے ان کا معائنہ کرنے کے بعد انھیں جسمانی اور ذہنی طور پر تندرست اور فٹ قرار دے دیا ھے۔ جمشید دستی پہلے سے پتے کی پتھری کے مریض ھیں جس کا وہ علاج بھی کرا رھے ھیں۔ میڈیکل بورڈ نے پولیس کو ھدایت کی کہ اگر جمشید دستی کو پتے میں تکلیف ھو تو انھیں علاج کیلئے فوری طور پر ھسپتال لایا جائے میڈیکل معائنے کے بعد پولیس نے جمشید دستی کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ھے۔