پرویز مشرف نے رجسٹرار آفس اعتراضات کے خلاف اپیل سپریم کورٹ میں جمع کرا دی

جمعرات 13 فروری 2020 20:08

پرویز مشرف نے رجسٹرار آفس اعتراضات کے خلاف اپیل سپریم کورٹ میں جمع ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2020ء) سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے رجسٹرار آفس اعتراضات کے خلاف اپیل سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔تفصیلات کے مطابق رجسٹرار آفس نے سزائے موت کے فیصلہ کے خلاف اپیل پر اعتراضات لگائے تھے،خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو سنگین غداری کے مقدمہ میں پانچ بار سزائے موت سنائی تھی،اعتراضات کے خلاف اپیل اے او آر کے زریعے داخل کی گئی۔

(جاری ہے)

رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا تھا کہ عدالت کے سامنے سر نڈر کیے بغیر اپیل داخل نہیں کی جا سکتیپرویز مشرف کو مفرور یا عدالتی بھگوڑا قرار نہیں دیا جاسکتا ۔درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ پرویز مشرف غداری کیس کی شکایت کنندہ وزارت داخلہ کی اجازت سے بیرون ملک علاج کے لیے گئے، 76 سالہ پرویز مشرف کو نایاب بیماری لاحق ہے۔ درخواست میں کہاگیاکہ سپریم کورٹ ایک عدالتی فیصلے میں کہہ چکی ہے کہ ٹرائل کا تسلسل ہوتا ہے، خصوصی عدالت نے فیصلہ پرویز مشرف کی غیر موجودگی میں سنایا اس لیے اپیل پر سماعت بھی غیر موجودگی میں کی جائے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ خصوصی عدالت کے فیصلے میں لاش کو ڈی چوک میں لٹکانے کے تذکرے کو درست کیا جائے۔