مشرف نے سزائے موت کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل پر رجسٹرار آفس اعتراضات کے خلاف اپیل سپریم کورٹ میں جمع کرا دی

جمعرات 13 فروری 2020 21:52

مشرف نے سزائے موت کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل پر رجسٹرار آفس اعتراضات ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2020ء) پرویز مشرف نے سزائے موت کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل پر رجسٹرار آفس اعتراضات کے خلاف اپیل سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے ، رجسٹرار آفس نے سزائے موت کے فیصلہ کے خلاف اپیل پر اعتراضات لگائے تھے۔خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو سنگین غداری کے مقدمہ میں پانچ بار سزائے موت سنائی تھی۔

اب رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل اے او آر کے زریعے داخل کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرویز مشرف کو مفرور یا عدالتی بھگوڑا قرار نہیں دیا جاسکتا، پرویز مشرف غداری کیس کی شکایت کنندہ وزارت داخلہ کی اجازت سے بیرون ملک علاج کے لیے گئے،76 سالہ پرویز مشرف کو نایاب بیماری لاحق ہے،سپریم کورٹ ایک عدالتی فیصلے میں کہہ چکی ہے کہ ٹرائل کا تسلسل ہوتا ہے، خصوصی عدالت نے فیصلہ پرویز مشرف کی غیر موجودگی میں سنایا اس لیے اپیل پر سماعت بھی غیر موجودگی میں کی جائے،خصوصی عدالت کے فیصلے میں لاش کو ڈی چوک میں لٹکانے کے تذکرے کو درست کیا جائے۔

قبل ازیں رجسٹرار آفس نے سزائے موت کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل پر اعتراض لگایا تھا کہ عدالت کے سامنے سر نڈر کیے بغیر اپیل داخل نہیں کی جا سکتی۔۔۔۔توصیف