اہلسنت علماء مشائخ کونسل کے ممبران کا اہم اجلاس 21 فروری کو ہو گا، عبوری کابینہ کی تشکیل کیلئے الیکشن کروانے کا فیصلہ

جمعہ 14 فروری 2020 13:38

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2020ء) اہلسنت علماء مشائخ کونسل کے ممبران کا اہم اجلاس21 فروری کو ہو گا۔ مرکز اہلسنت میں عبوری کابینہ کی تشکیل کے لئے الیکشن کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اہلسنت علماء و مشائخ کونسل کے ممبران کا ایک انتہائی اہم اجلاس علامہ حبیب خان تنولی کی زیر صدارت مرکز اہلسنت خانپور میں منعقد ہوا جس میں علامہ محمد اشرف گھماواں، قاری محمد سعید چھجیاں علامہ قاری مختیار سنجیالہ، قاری ارشد محمود، قاری شاہد علی ہلی، قاری واجد علی ترناوہ، علامہ غلام یاسین خانپور، علامہ غلام مرتضیٰ غازی، علامہ محمد شبیر بلڈھیر، علامہ شفیق الرحمان کچھی سوہا، علامہ آصف رضا قادری، آستانہ عالیہ ٹھپرہ، علامہ پیر بشیر القادری آستانہ عالیہ کوکا شریف، علامہ سید نظر حسین، آستانہ عالیہ سرائے نعمت خان سلطان علی، حسن خان پیر چھوٹے نانگا جی سرکار، آستانہ عالیہ خان پور پیر سائیں ظہور اسلام آباد، آستانہ عالیہ بلڈھیر پیر سید صاحبزادہ، پیر قاسم علی شاہ آستانہ عالیہ مگری، پیر سید یاسر علی شاہ آستانہ عالیہ دوبندی، پیر کرم علی شاہ آستانہ عالیہ پسوال سمیت درجنوں علمائے کرام و مشائخ عظام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 21 فروری کو بعد از نماز جمعہ مرکز اہلسنت میں اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں عبوری کابینہ کی تشکیل کیلئے باقاعدہ طور پر الیکشن کروائے جائیں گے اور کونسل کا سربراہ منتخب کیا جائے گا، اس کے ساتھ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کونسل اپنے قیام کے بعد تحصیل اور یونین کونسل سطح پر اہلسنت علماء مشائخ کو متحرک کرے گی اور اہلسنت علماء مشائخ ممبران نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا اس کابینہ کو مکمل اختیار حاصل ہو گا کہ وہ اہلسنت علماء اور مشائخ کے مسائل کو حکام بالا کے آگے اٹھائیں اور ان کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے۔

تمام ممبران نے اس بات کا بھی عہد کیا کہ اہلسنت علماء مشائخ کونسل کی کابینہ کا ہر طرح کا ساتھ دیا جائے گا، کونسل کو رجسٹرڈ بھی کروایا جائے گا تاکہ اہلسنت علماء و مشائخ کی آواز کو ہر جگہ اور ہر فورم پر توجہ دی جائے۔ اجلاس میں شریک تمام ممبران نے کہا کہ ہماری کسی کے ساتھ کوئی ذاتی رنجش نہیں، ہم اس کونسل کے قیام سے صرف اہلسنت علماء و مشائخ کے حقوق کا دفاع کریں گے، اس کونسل کے کسی بھی ممبر یا عہدیدار کو کسی قسم کا ذاتی فائدہ حاصل نہیں کرنے دیا جائے گا۔