علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ’’ریسرچ اینڈ پریکٹسسز اِن ایجوکیشن‘‘کے موضوع پر2 روزہ 5 ویں عالمی کانفرنس 18 فروری کو شروع ہوگی

جمعہ 14 فروری 2020 13:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2020ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں’’ریسرچ اینڈ پریکٹسسز اِن ایجوکیشن‘‘ کے موضوع پر2 روزہ 5 ویں عالمی کانفرنس 18 فروری کو شروع ہوگی جس میں ملکی و غیر ملکی نامور ماہرین تعلیم ریسرچ اینڈ ایجوکیشنل پریکٹسسز پر مقالے پیش کریں گے۔ یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق پہلی چار کانفرنسسز تعلیم کے معاشرتی اثرات کے تھیم کے تحت منعقد کی تھی جبکہ اِس بار یہ کانفرنس’’تعلیم میںمطابقت اور معیار‘‘ کے نقطہ نظرسے منعقد کی جارہی ہے جس سے ایک طرف ملک میں معیاری تعلیم کو فروغ ملے گا تو دوسری جانب سسٹینیبل ڈیولپمنٹ گول4کے مقاصد کے حصول کے نئے راستے دریافت ہوں گے۔

یونیورسٹی کے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم تعلیم کے معیار میں اضافہ کے لئے تسلسل سے اقدامات کررہے ہیں ،ْ یہ کانفرنس بھی اِس سلسلے کی کڑی ہے۔

(جاری ہے)

کانفرنس انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کہا کہ نئی نسل کو تحقیق و تخلیق کی جانب راغب کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ سماجی و اقتصادی ترقی میں کردار ادا کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس طلبہ کے لئے تعلیم و تحقیق میں موجودہ طریقوں اور نئے رجحانات سے آگاہی حاصل کرنے کا بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔کانفرنس کے دیگر مقاصد میں تعلیمی شعبے میں ایکسیلنس کے حصول کے لئے پالیسی مرتب کرنا ،ْ تعلیم میں جدید رجحانات اجاگر کرنا اور تعلیم کے ذریعے ترقی کی نئی منزلوں کی شناخت کرانا شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :