اوورسیز پاکستانیوں کے لیے مراعات کا پلان تیار

اوورسیز پاکستانیوں کو مقررہ حد سے زیادہ سامان کے ساتھ ساتھ 2 موبائل بھی مفت لانے کی اجازت ہو گی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 14 فروری 2020 12:53

اوورسیز پاکستانیوں کے لیے مراعات کا پلان تیار
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-14فروری2020ء) حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان رقوم بھجوانے کے بدلے میں مراعات دینے کا پلان مرتب کر لیا ہے۔نئے منصوبہ پر عمل درآمد سے امیگرینٹس کو ہوائی ٹکٹ پر رعایت اور مقررہ حد سے زیادہ سامان کے ساتھ ساتھ 2 موبائل بھی مفت لانے کی اجازت ہو گی۔اس کے علاوہ امیگرینٹس کے خاندانوں کو یوٹیلٹی سٹور سے اشیائے خوردنی کی خردیدار پر بھی رعایت دی جائے گی۔

اس منصوبے کا مقصد بیرون ممالک پاکستانیوں کو قانونی ذرائع سے پاکستان رقوم سے بھجوانے اور حوالہ ہنڈی کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔بیورو آف امیگریشن کے سینر آفیسر کے مطابق امیگریبٹس کے لیے مراعات کا آئیڈیا ترسیلات زر کے حوالے سے قائم کمیٹی نے دیا جس کی سربراہی مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

حالیہ میٹنگ میں وزارت سمندر پار پاکستانیز نے بیرون ملک ممالک جانے والے افراد کے نئے بینک اکاؤنٹس کھلوانے میں معاونت کی ہدایت کی گئی تاکہ انہیں ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈی جاری کیے جا سکیں جس میں مختلف مراعات دی جائیں گی۔

جب کہ دوسری جانب وائس چیئرپرسن او پی سی چوہدری وسیم اختر ن کا کہنا ہے کہ کہ اوورسیز پاکستانیز کمیشن کی پورٹل پر موصول ہونے والی 18329 شکایات میں سے 10345 شکایات کا ازالہ کیا جا چکا ہے جس کی مجموعی طور پر شرح 56 فیصد ہے، گذشتہ ایک ماہ میں 250 سے زائد شکایات کا ازالہ کیا جبکہ59کروڑ 65لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 50 ایکڑ اراضی واگذار کرا لی گی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری وسیم اختر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کے مسائل کے حل کو بڑی اہمیت دی ہے تاکہ انہیں بیرون ملک میں ذہنی سکون حاصل ہو۔

انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبے کی سطح پر اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے قیام کا مقصدبیرون ملک میں بسنے والے ہم وطنوں کے مسائل کو جلد حل کرنا اور انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنا ہے۔