ایک طویل عرصہ کے بعد کسی مسلم ملک کے بہادر اور دلیر رہنما نے کشمیر کے حق ارادیت کے حوالے سے دو ٹوک مؤقف کا اظہار کیا،کشمیری عوام تہہ دل سے ان کی مشکور ہے، راجہ فاروق حیدر

جمعہ 14 فروری 2020 14:39

ایک طویل عرصہ کے بعد کسی مسلم ملک کے بہادر اور دلیر رہنما نے کشمیر کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2020ء) آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ ایک طویل عرصہ کے بعد کسی مسلم ملک کے بہادر اور دلیر رہنما نے کشمیر کے حق ارادیت کے حوالے سے دو ٹوک مؤقف کا اظہار کیا ہے ،ترک صدر رجب طیب اردوان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے چوتھی مرتبہ اپنے خطاب میں کشمیریوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کی ، کشمیری عوام تہہ دل سے ان کی مشکور ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ترک صدر نے ٹھوک بجا کر کشمیریوں کے مؤقف پر بات کی ہے حقوق پر بات کی ہے جس سے انہوں نے کشمیری عوام اور قیادت کے دل جیت لئے ہیں، بھارت کے ظلم و ستم کا خاتمہ اب یقینی ہے، وقت آگیا ہے کہ بھارت ظلم و جبر کے توسط سے زیادہ دیر تک کشمیریوں پر مسلط نہیں رہ سکتا۔