انٹر بورڈ کے ضمنی امتحانات میں نصف سے زیادہ طلباء فیل، کامیابی کا تناسب 40 فیصد رہا

جمعہ 14 فروری 2020 16:02

انٹر بورڈ کے ضمنی امتحانات میں نصف سے زیادہ طلباء فیل، کامیابی کا تناسب ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2020ء) اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے پانچ مختلف گروپس کے ضمنی امتحانات میں ادھے سے زیادہ طلباء فیل ہوگئے ۔اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ سائنس جنرل، کامرس پرائیویٹ، آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس گروپس کے ضمنی امتحانات برائے 2019 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق کسی بھی گروپ میں کامیابی کا تناسب 40 فیصد سے زیادہ نہیں ہے۔

جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ نتائج کا اعلان اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر انعام احمد نے کیا ۔انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سائنس جنرل کے امتحانات میں 1995امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 1929امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 692 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 35.87فیصد رہا۔

(جاری ہے)

کامرس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں 2377 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کر کے 2286امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 854 امیدوار کامیاب ہوئے، ان امتحانات میں کامیابی کا تناسب 37.36فیصد رہا۔

آرٹس ریگولر گروپ کے امتحانات میں 5445 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے جبکہ 5236 امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی جس میں سے 1789امیدوار کامیاب قرار پائے اور کامیابی کا تناسب 34.17 فیصد رہا۔آرٹس پرائیویٹ کے امتحانات میں3400 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کر کے 3262 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے، ان امتحانات میں1337امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 40.99 فیصد رہا۔

ہوم اکنامکس کے امتحانات میں 82 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جس میں سے 77 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے، ان امتحانات میں 27 امیدوار کامیاب قرار پائے جبکہ کامیابی کا تناسب 35.06 فیصد رہا۔انہوں نے مزید بتایا کہ سائنس جنرل کے امتحانات میں 2امیدوار اے گریڈ، 25 بی گریڈ،332 سی گریڈ، 322 ڈی گریڈ اور 11امیدوار ای گریڈ میں کامیاب ہوئے۔ کامرس پرائیویٹ کے امتحانات میں 2 امیدوار اے گریڈ، 10 بی گریڈ، 121 سی گریڈ، 580 ڈی گریڈ اور 141ای گریڈ میں کامیاب قرار پائے۔

کامرس ریگولر گروپ کے امتحانات میں 5 امیدوار اے گریڈ، 91 بی گریڈ،581 سی گریڈ،960 ڈی گریڈ اور152 ای گریڈ میں کامیاب ہوئے۔آرٹس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں ایک امیدوار اے گریڈ، 61 بی گریڈ،339 سی گریڈ،810 ڈی گریڈ، 120 ای گریڈ میں کامیاب ہوئے جبکہ 6 امیدوار پاس قرار پائے۔ ہوم اکنامکس کے امتحانات میں ایک امیدوار بی گریڈ،10 سی گریڈ اور 16امیدوار ڈی گریڈ میں کامیاب ہوئے۔ نتائج اعلان کے فوری بعد ہی بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk پر اپ لوڈ کردیئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ طلباء اپنے نتائج اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی آفیشل اینڈرائڈ ایپ(Android App) کے ذریعہ بھی معلوم کرسکتے ہیں۔اس اینڈرائڈ ایپ کو گوگل پلے اسٹور پر BIEK کے نام سے سرچ کر کے موبائل میں انسٹال کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :