امریکہ نے ایرانی کمانڈرقاسم سلیمانی پر حملہ ماضی کے حملوں کا بدلہ قرار دے دیا

ملک کو محفوظ رکھنے کے لئے براہ راست ہدایت دینا صدر کا اختیار ہے ۔ وائٹ ہاؤس نے کانگرس میں رپورٹ جمع کرادی

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی ہفتہ 15 فروری 2020 16:45

امریکہ نے ایرانی کمانڈرقاسم سلیمانی پر حملہ ماضی کے حملوں کا بدلہ قرار ..
واشنگٹن (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 15 فروری 2020ء ) امریکہ نے ایرانی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی پر حملہ ماضی کے حملوں کا جواب قرار دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاوٴس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی کمانڈر جنرل قاسم پر حملے کا حکم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ماضی کے حملوں کا بدلہ لینے کے لئے کیا۔امریکی کانگریس میں پیش کردہ رپورٹ کے مطابق حملے کا مقصد امریکی شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا تھا جبکہ دوسری جانب ایران کو باز رکھنے کی بھی کوشش تھی۔

اس کی ایک بڑی وجہ یہ بھی تھی کہ ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا کے حملوں کی صلاحیت کم کی جائے اور ایران کے حملے بڑھانے کی حکمت عملی کو ختم کیا جائے۔ رپورٹ میں امریکی صدر کے اختیار پر بھی تبصرہ کیا گیا اور ملک کو محفوظ رکھنے کے لئے براہ راست ہدایت دینا صدر کا اختیار قرار دید یا ۔

(جاری ہے)

جس پر ردعمل دیتے ہوئے چیئرمین خارجہ امور کمیٹی اور ڈیموکریٹک رکن نے امریکی صدر کے اس بیان کی مفی کرتے ہوئے رپورٹ کو نامکمل قرار دید یا ۔

یاد رہے ایرانی میجر جنرل تھے۔ جو امریکی فوج کے ہاتھوں 3 جنوری 2020 کو ہلاک ہو جانے تک سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بازو قدس فورس کے سپہ سالار اعلی کے عہدے پر فائز تھے۔ایران عراق جنگ کے دوران وہ لشکر 41 ثاراللہ کرمان کی قیادت کر رہے تھے۔وہ 24 جنوری 2011 کو میجر جنرل کے عہدے پر فائز ہوئے۔ سید علی خامنه‌ای، رهبر جمهوری اسلامی ایران نے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں شہید زندہ کا خطاب دیا۔

اور بعد از مرگ انہیں لیفٹینٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی۔  
جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاک کے بعد  ایران اور امریکا میں حالات کشیدہ ہو گئے جس کے بعد خطے میں جنگ کے خطرات بڑھ گئے تھے۔  جس کے بعد امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے ایران نے دھمکی دی تھی کہ اگر القدس فورس کے نئے کمانڈر اسماعیل قاآنی نے امریکیوں کو قتل کیا تو ان کا حال بھی جنرل قاسم سلیمانی جیسا ہو گا۔جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ایران نے جنرل اسماعیل قاآنی کو القدس فورس کا نیا کمانڈر جنرل مقرر کیا جنہوں نے اپنے پیش رو قاسم سلیمانی کی پالیسوں کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔