نوشہرہ میں سات سالہ معصوم بچی کی ڈی این اے رپورٹ جاری، زیادتی کی تصدیق

اتوار 16 فروری 2020 21:55

نوشہرہ میں سات سالہ معصوم بچی کی ڈی این اے رپورٹ جاری، زیادتی کی تصدیق
،نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2020ء) نوشہرہ کے علاقے زیارت کاکا صاحب کی سات سالہ معصوم بچی کی ڈی این اے رپورٹ جاری کردی گئی۔ نوشہرہ پولیس کے مطابق ڈی این ٹسٹ کی فرانزک رپورٹ میں جنسی زیادتی کی تصدیق کردی گئی۔ ڈی این ٹسٹ کی فرانزک رپورٹ کے مطابق معصوم بچی کو زیادتی کے بعد گلہ گھونٹ کرموت کے گھات اتاردیاگیا۔ 18 جنوری یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا تھا۔

پولیس کے مطابق ڈی این ٹسٹ کی فرانزک رپورٹ آنے کے بعد ڈسٹرکٹ پراسیکیوشن DPPسے قانونی رائے لی جائیں گئی قانونی رائے کے بعد مقدمہ میں مزید دفعات شامل کی جائیں گئی۔تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقہ زیارت کاکا صاحب میں جہاں پر سات سال کی بچی جس کا نام عوض نور بتایا جارہا ہیں اس کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کردیا گیا تھا آج ان کا ڈی این اے ٹسٹ پولیس کو موصول ہوگیا ہیں ڈی این ٹسٹ کو لاہور فرانزک بھیجا گیا تھا جسمیں یہ تصدیق ہوگئی ہیں کہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا ہیں اس بات کی تصدیق ڈی پی او نوشہرہ کاشف ذوالفقار نے کی انہوں نے بتایا کہ 18 جنوری کو جو بچی کے ساتھ زیادتی کی گئی تھی اس کی ڈی این اے رپورٹ لاہور فرانزک سے آگئی ہیں باقاعدہ طور اسپتال کے جو اسمپل بھیجے گئے تھے اسی میں زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہیں اس حوالے دو ملزمان پہلے سے ہی پولیس نے گرفتارکرلئے ہیں ڈی پی او نوشہرہ کاشف ذولفقار نے کہا کہ رپورٹ عدالت کے پاس جمع کرا دی ہیں اب باقاعدہ عدالتی کارروائی شروع کی جائے گا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ڈی این ٹسٹ کی فرانزک رپورٹ آنے کے بعد ڈسٹرکٹ پراسیکیوشن DPPسے قانونی رائے لی جائیں گئی قانونی رائے کے بعد مقدمہ میں مزید دفعات شامل کی جائیں گئی۔

متعلقہ عنوان :