
متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا، تصدیق بھی کردی گئی
متاثرہ شخص 37 سالہ چینی شہری ہے، امارات میں وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 9 ہوگئی
احمد طارق
اتوار 16 فروری 2020
22:10

(جاری ہے)
اماراتی حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وائرس کو پھیلنے سے روکنے اور متاثرہ افراد کو علاج فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔
تازہ ترین کیس میں جو شخص کرونا وائرس سے متاثر نکلا ہے اس کا علاج جاری ہے اور فی الحال اس کی حالت بھی بہتر ہے۔ جبکہ یہ بھی واضح رہے کہ چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس نے دنیا کے مختلف ممالک میں تباہی مچادی ہے، جس کے باعث مختلف ممالک میں ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ووہان میں کرونا وائرس سے ہونیوالی ہلاکتیں بتائی گئی تعداد سے بہت زیادہ ہیں۔ ووہان کے ہسپتال کی ایک میڈیکل ورکر نے دعویٰ کیا ہے کہ کرونا وائرس سے ہلاکتیں بتائی گئی تعداد سے کہیں زیادہ ہے کیونکہ جو لوگ ٹیسٹ کے انتطار میں ہی وائرس سے ہلاک ہو جاتے ہیں ان کو کرونا وائرس کا شکار نہیں سمجھا جاتا۔ چین کے ہسپتال کی ایک ملازم نے کرونا وائرس سے متعلق بتایا ہے کہ چین میں کرونا وائرس کی صورتحال بہت سنگین ہے۔ ہسپتال ہر آنے والے مریض کا ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ چینی حکومت کے مطابق 24 ہزار سے زائد لوگوں کرونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں تاہم یہ فیگر بھی متنازعہ ہے۔ میڈیکل ورکر کی جانب سے دعویٰ کیا ہے کہ صرف ووہان شہر میں 90 ہزار سے زائد لوگ کرونا وائرس ے متاثر ہوئے ہیں۔ وائرس پر قابو پانے کیلئے چین کے سیاحتی مقام پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے، لوگوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہے کہ کوئی بھی شخص سیاحتی مقام کا رخ نہ کرے۔ کرونا وائرس نے جہاں دوسرے ممالک میں بھی تباہی مچائی وہیں متحدہ عرب امارات میں بھی کرونا وائرس کے 9 کیسز سامنے آچکے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
صدرڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے زیلنسکی سے امن کوششوں بارے ملاقات کریں گے، امریکی وزیرخارجہ
-
"خلیجی ممالک کا امن، استحکام اور سلامتی مشترکہ ہے، 1 پر حملہ سب پر حملہ تصور ہو گا"
-
اسرائیلی جارحیت کو کسی بھی بہانے جواز فراہم کرنا ناقابل قبول ہے
-
سنگین جنگی جرائم پر اسرائیل سے بازپرس کی جانی چاہیے اور سخت ایکشن لیا جائے
-
اسرائیل نے انسانیت کے خلاف جرائم میں تمام حدیں پار کر دیں
-
ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک کی انٹرنیٹ سروس متاثر
-
دبئی پولیس نے جعلی کمپنیاں بنا کر فراڈ کرنے والے گروہ کو پکڑ لیا
-
عرب ممالک کا نیٹو طرز پر مشترکہ فوجی فورس کے قیام پر غور
-
ٹرمپ کی واشنگٹن ڈی سی میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی دھمکی
-
ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک میں ایک بار پھر خرابی
-
آسٹریلیا کے اے این زیڈ بینک پر 240 ملین ڈالر کا ریکارڈ جرمانہ عائد
-
جی7 ممالک کی پالیسیاں خطرہ بنی ہوئی ہیں،ایران
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.