آمنہ الیاس کا سانولے رنگ والی لڑکیوں کے لئے پیغام جاری

پیر فروری 12:28

آمنہ الیاس کا سانولے رنگ والی لڑکیوں کے لئے پیغام جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) اداکارہ آمنہ الیاس نے سانولے رنگ والی لڑکیوں کے لئے پیغام جاری کیا ہے۔ اداکارہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جن لڑکیوں کا رنگ سانولا ہے وہ احساس کمتری کا شکار نہ ہوں بلکہ وہ بہت خوب صورت ہیں ۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ اس رنگ کی جنگ لڑ چکی ہیں اور اس پر کافی تنقید کا نشانہ بھی بنیں ہیںتاہم انہوں نے خود اعتمادی کو قائم رکھا اور اپنے آپ کو منوایا ۔ آمنہ الیاس فلم ’’ مستانی‘‘ میں اداکار عفان وحید کے ساتھ مرکزی کردارادا کر یںگی ، فلم رواں سال سینما کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :