بہاولنگر‘تھانہ سٹی اے ڈویژن پولیس کی کاروائی، شہریوں کو خواتین کے جال میں پھنسا کر لوٹنے والے بین الصوبائی لنگڑی گینگ کی سرغنہ سمیت دو خاتون رکن گرفتار

پیر 17 فروری 2020 14:54

بہاولنگر‘تھانہ سٹی اے ڈویژن پولیس کی کاروائی، شہریوں کو خواتین کے ..
بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2020ء) تھانہ سٹی اے ڈویژن پولیس کی کاروائی، شہریوں کو خواتین کے جال میں پھنسا کر لوٹنے والے بین الصوبائی لنگڑی گینگ کی سرغنہ سمیت دو خاتون رکن گرفتار، ملزمہ رانی لنگڑی گینگ میں شامل لڑکیاں شہریوں بلیک میل کرکے بھتہ وصول کرتی تھیں،مذکورہ گینگ پنجاب بھر کے مختلف اضلاع میں متعددافراد کو نشان بنا چکی ہے۔

شہری کی درخواست پر پولیس نے گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔عوامی حلقوں کوسماجی دشمن گینگ کی گرفتاری پر پولیس کو خراج تحسین۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولنگرمرزاقدوس بیگ کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی اے ڈویژن راو محمد علی نے شہریوں کو خواتین کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے والا گینگ کی سرغنہ خورشید عرف رانی لنگڑی سمیت دو خواتین گرفتار گینگ میں رانی اور فوزیہ نامی ملزمہ شامل ہیں گینگ میں شامل سلمہ بی بی عرف نورین جھنڈیکا،عائشہ بی بی سمیت متعدد لڑکیاں شامل ہیں جو شہریوں سے فون پر بات کرکے انکو بلیک میل کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

اس گینگ کی سلمہ بی بی عرف نورین نے گذشتہ دنوں تھانہ سٹی بی ڈویثرن میں بھی شریف شہری کو بلیک میل کرنے کیلئے درخواست گذاری تھی۔بلیک میلر گینگ نے پنجاب بھر میں عوام کو بلیک میل کر کے لوٹا اور شہریوں کو حراساں بلیک میل کر کے لاکھوں روپے بٹور لیئے گزشتہ روز شہری کی درخواست پر پولیس تھانہ سٹی اے ڈویژن راو محمد علی نے گرفتار کر لیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی۔ پولیس نے رانی گینگ میں شامل افراد اور انکے دلالوں کو بھی گرفتار کرنے کے لیئے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔عوامی حلقوں نے سماجی دشمن عناصر کیخلاف کاروائی پرتھانہ اے ڈویثرن پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :