ناردرن نے ایم سی سی کو 9 رنز سے شکست دے دی
اوپنر علی عمران کی نصف سنچری
پیر 17 فروری 2020 17:18
ناردرن نے اوپنر علی عمران کے 64 رنز کی بدولت پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے۔ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں ایم سی سی کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز ہی بناسکی۔
تفصیلات کے مطابق ایم سی سی کے کپتان سنگاکارا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپنر علی عمران اور ذیشان ملک نے ناردرن کو 48 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ مستحکم اوپننگ شراکت کے باعث ناردرن کے دیگر بلے بازوں کو رنز بنانے میں زیادہ دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑا اور حریف ٹیم کو مقررہ بیس اوورز میں 153 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب رہے۔
(جاری ہے)
علی عمران نے 43 گیندوں پر 8 چوکوں اور 2 چھکوں کی بدولت 64 رنز کی اننگز کھیلی۔
سرمد بھٹی 25 رنز بناکر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ ایم سی سی کی جانب سے روی بوپارہ نے 3 جبکہ رولوف اور عمران قیوم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔مہمان ٹیم نے ہدف کے تعاقب کی بھرپور کوشش کی تاہم بلے بازوں کی جانب سے طویل شراکت نہ لگنے کے باعث وہ میچ میں کامیابی حاصل نہ کرسکی۔ ایم سی سی کی ٹیم مقررہ اوورز میں مطلوبہ ہدف سے 9 رنز کم اسکور کر پائی۔ سمت پٹیل کی جانب سے 39 رنز کی ناقابل شکست اننگز بھی ایم سی سی کو فتح دلانے میں ناکام رہی۔ ایم سی سی کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز ہی بناسکی۔ ناردرن کی جانب سے منیر ریاض اور مبصر خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
ایم سی سی کرکٹ ٹیم 19فروری کو ملتان سلطانز کے خلاف ایچیسن کالج لاہور میں ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گی۔
شیڈول:
19 فروری : ایم سی سی بمقابلہ ملتان سلطانز بمقام ایچیسن کالج لاہور بوقت دوپہر 30:12 تا سہ پہر40:3 بجے (بیس اوورز پر مشتمل میچ)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ، پاک بھارت ٹاکرے کیلئے آفیشلز کا اعلان
-
پاکستان ٹینس ٹیم مسلسل تیسری فتح کے بعد اے ٹی ایف ٹیم کمپٹیشن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی
-
ہیوگو نیس اور جان زیلینسکی جنیوا اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
-
پاکستان فٹ بال لیگ کا آغاز 4 جون کو لاہور میں ہوگا
-
پوری توجہ انگلینڈ سیریز اور ورلڈ کپ پر ہے، بابر اعظم
-
ڈیوین براوو افغانستان ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ مقرر
-
وسیم اکرم سمیت معروف کھلاڑی کرکٹ آسٹریلیا کے ملٹی کلچرل ایمبیسڈرمقرر
-
ثانیہ مرزا نے گھر کے باہر اپنے اور بیٹے کے نام کی نیم پلیٹ لگادی
-
ریال میڈریڈ اور جرمنی کے لیجنڈ فٹبالر ٹونی کروس کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پیرس اولمپکس سے قبل ارشد ندیم کو 6 نئے جیولن مل گئے
-
ناقص پرفارمنس ، حسن علی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ سے باہر
-
رستم زماں المعروف گاما پہلوان کا یوم پیدائش منایا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.